کشف الغطاء — Page 195
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۱۹۵ کشف الغطاء ☆ پھر جب انجمن حمایت اسلام لاہور کے ذریعہ سے اس نواح کے مسلمانوں نے رسالہ امہات المومنین کے مصنف پر مواخذہ کرانا چاہا اور اس مطلب کیلئے بحضور صاحب لیفٹیننٹ گورنر بہادر کٹی میموریل بھیجے اور بہت جوش ظاہر کیا تو اس وقت بھی میں نے ان کے برخلاف میموریل بھیجا۔ اور صاف لکھا کہ ہم مؤلف امہات المومنین سے ہرگز انتقام نہیں چاہتے ۔ ہاں معقول طور پر رڈ لکھنا ہمارا فرض ہے۔ سوان امور میں ہمیشہ سے ان لوگوں اور ان کے مولویوں سے میرا اختلاف رہا ہے جس سے ان کو بڑا رنج ہے۔ مگر میں ان سے کچھ دشمنی نہیں رکھتا۔ اور بہر حال ان کو قابل رحم جانتا ہوں اور اس شخص سے زیادہ قابل رحم کون شخص ہو سکتا ہے جو سچائی اور راستی کی راہ کو چھوڑتا ہے۔ ایک اختلاف عقیدہ حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کی نسبت ہے جس سے یہ لوگ ہمیشہ افروختہ رہے۔ میں نے ایک وسیع تحقیقات سے ثابت کیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔ اور مجھے بڑے پختہ ثبوت اس بات کے ملے ہیں کہ آپ کو خدا تعالی نے صلیب سے نجات دے کر ہندوستان کی طرف ان یہودیوں کی دعوت کے لئے روانہ کیا جو بخت نصر کے ہاتھ سے متفرق ہو کر فارس اور تبت اور کشمیر میں آکر سکونت پذیر ہو گئے تھے۔ چنانچہ آپ نے ان ملکوں میں ایک مدت تک رہ کر اور پیغام الہی پہنچا کر آخر سری نگر میں وفات پائی رہ کراور پیغام خرسری اور آپ کا مزار مقدس سری نگر محلہ خان یار میں موجود ہے جو شہزادہ نبی یوز آسف کی مزار کہلاتی ہے۔ حمد ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ میں جب مولوی محمد حسین ڈاکٹر کلارک کی طرف سے گواہ ہو کر آیا تو میرے وکیل مولوی فضل دین صاحب نے محمد حسین کی نسبت ایک ایسے سوال کی مجھ سے اجازت چاہی جس سے عدالت میں محمد حسین کی بہت ذلت ہوتی تھی تب میں نے ان کو ایسے سوال سے منع کردیا اور روک دیا۔ اگر میں دنیا میں کسی سے دشمنی رکھتا تو کیوں ایسا کرتا۔ منہ کشمیریوں کی بعض معزز قوموں کے نام کے ساتھ جیو کا لفظ ایک ابدی قومی یادگار ہے جو ان کو بنی اسرائیل ثابت کرتی ہے کیونکہ جیو کے معنے یہودی ہی کے ہیں۔ اور یہ لفظ جیو بمعنے یہودی انگریزی میں بھی اسی طرح بنایا گیا ہے ۔ اس زبر دست ثبوت قومی ناموں کی طرز مشابہت کے علاوہ ڈاکٹر بر نیر مشہور فرانسیسی سیاح نے اپنے سفر نامہ میں زبردست دلائل اور نیز بڑے بڑے محققوں کی شہادت سے ثابت کیا ہے کہ اہل کشمیر اصل میں بنی اسرائیل ہی ہیں۔ منہ