جنگ مقدّس — Page 281
روحانی خزائن جلد ۶ ۲۷۹ جنگ مقدس ع۔ نبی اسلام کا چھوٹا یا بڑا معجزہ ثابت نہیں ہوا۔ غ - قرآن منجزات سے بھرا ہے اور خود وہ معجزہ ہے توجہ سے دیکھیں اور پیشگوئیاں تو اس میں دریا کی طرح بہ رہی ہیں۔ اسلام کے غلبہ کی ضعف اسلام کے وقت خبر دی ۔ سلطنت روم کے غلبہ کی اُن کے مغلوب ہونے کے پہلے خبر دی ۔ شق القمر کا معجزہ بھی موجود ہے اگر نظام کے مخالف وسوسہ گزرے تو یوشع بن نون اور یسعیاہ نبی کی نظیر دیکھ لیجیے مگر حضرت مسیح کے معجزات کا ہمیں کچھ پتہ نہیں لگتا۔ بیت صدر کے حوض نے اُن کی رونق کھو دی ۔ پیشگوئیاں نری انکل معلوم ہوتی ہیں اور زیادہ افسوس یہ ہے کہ بعض پوری بھی نہ ہو ئیں مثلاً یہ پیشگوئی کب اور کس وقت پوری ہوئی کہ تم سے ابھی بعض نہیں مریں گے کہ میں آسمان پر سے اتر آؤں گا۔ بادشاہت کہاں ملی جس کے لئے تلوار میں خریدی گئی تھیں ۔ 1299 5 بارہ حواریوں کو بہشتی تختوں کا وعدہ ہوا تھا یہودا اسکر یوطی کو تخت کہاں ملا ۔ ع۔ قرآن نے فصاحت و بلاغت کا دعویٰ نہیں کیا۔ غ۔ اگلے پرچہ میں دکھلا دوں گا کہ کیا ہے۔ ع۔ کیا ستون میں خدا نہیں بول سکتا۔ غ کیوں نہیں بلکہ ستون میں بول کر بھی وہ ستون سے بے علاقہ رہے گا اور ستون ابن اللہ نہیں کہلائے گا بلکہ جیسے پہلے تھا ویسے رہے گا اور ایک ستون میں بولنا ایک ہی وقت میں دوسرے ستون میں بولنے سے منع نہیں کرے گا بلکہ ایک ہی سیکنڈ میں کروڑ ہا ستونوں میں بول سکتا ہے مگر آپ کا اصول اس کے مطابق نہیں۔ ع۔ کس نبی کے بارہ میں لکھا ہے کہ میرا ہمتا۔ غ۔ جناب جب بعض نبیوں کو خدا کہا گیا تو کیا ہمتا پیچھے رہ گیا بلکہ خدا کہنے سے تو قادر مطلق وغیرہ سب صفات آگئے ۔ ع مسیح کے مظہر اللہ ہونے میں بیل میں بہت کی پیشگوئیاں ہیں۔ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” بیت حسدا “ ہونا چاہیے۔(ناشر)