جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 282 of 502

جنگ مقدّس — Page 282

روحانی خزائن جلد ۶ ۲۸۰ جنگ مقدس غ پیش از وجود مسیح جو چودہ سو برس تک علماء یہود کی ان کتابوں کو پڑھتے ہیں اور قریب کروڑ ہا علماء کی نظر سے وہ کتابیں گزریں۔ کیا کسی کا ذہن اس طرف نہیں گیا کہ کوئی خدا بھی آنے والا ہے۔ کیا یہودی لغت نہیں جانتے تھے کتابیں نہیں رکھتے تھے نبیوں کے شاگرد نہیں تھے پھر گھر کی پھوٹ اور بعض علمائے عیسائی کا یہود سے متفق ہونا اور بھی اس کی تائید کرتا ہے۔ ع ۔ شریعت موسوی نشانات تصویری کیسے تھے پھر قرآن کیا لایا۔ غ۔ قرآن نے مردوں کو زندہ کیا۔ باطل خیالات کو مٹایا۔ ع۔ مذہب عیسوی میں تقدیری جبر کی تعلیم نہیں ۔ ۔ انجیل سے پایا جاتا ہے کہ شیاطین ضلالت پر مجبور ہیں اور نا پاک روحیں ہیں اگر یہ بات صحیح نہیں تو ثابت کرو کہ حضرت مسیح کے ذریعہ سے کس شیطان نے نجات یافتہ ہونے کی خوشخبری پائی بلکہ وہ تو سکتے ہیں کہ وہ ابتدا سے قاتل تھا اور شیاطین میں سچائی نہیں حضرت مسیح شیاطین کے لئے بھی کفارہ تھے یا نہیں اس کا کیا ثبوت ہے مگر قرآن جنات کی ہدایت کا ذکر کرتا ہے ع۔ مسیح زمین آسمان کا خالق ہے۔ غ ۔ سوال یہ تھا کہ مسیح نے دنیا میں آکر مظہر اللہ ہونے کی کون سی چیز بنائی ۔ جواب یہ ملتا ہے کہ سب کچھ سیح ہی کا بنایا ہوا ہے۔ (۱۸۰) ع۔ نیک ہونے سے انکار اس لئے کیا تھا کہ وہ مسیح کو خدا انہیں جانتا تھا۔ ۔ انجیل سے اس کا ثبوت دیجئے ۔ مرقس میں تو صاف لکھا ہے کہ اُس نے گھٹنے ٹیکے اور مسیح نے خدائی کا کچھ ذکر نہیں کیا بلکہ کہا کہ اگر تو کامل ہونا چاہتا ہے تو اپنا سارا مال غریبوں کو بانٹ دے۔ ع مسیح کا بن باپ پیدا ہونا مانتے ہیں یا نہیں۔ غ مسیح کا بن باپ پیدا ہونا میری نگاہ میں کچھ بجھو بہ بات نہیں حضرت آدم ماں اور