جنگ مقدّس — Page 275
روحانی خزائن جلد ۶ ۲۷۳ جنگ مقدس ہے اور جب کوئی شخص اپنے اعمال سے جو اُس نے دیدہ و دانسته و با ختیار خود کیا ہو مواخذ و عدل میں ہو اس سے چھوڑانے کو رحم کہتے ہیں۔ ۴۔ جانوروں کی بابت میں جو شکم سیری و معیشت نفسی کی بابت فرمایا ہے اگر اُن کے مفعولوں کو کچھ دکھ ہے تو جناب کو ثابت کرنا چاہیے کہ ان تین دکھوں کے ماسوائے جو ہم نے پہلے ذکر کیا ہے اور مواخذہ عدل کے لائق ہے ورنہ ان پر الزام ہی کیا ہے اور جو ما ہیئت ظلم سے بھی آگاہ نہیں باتفاق جناب اس کو مواخذہ ہی کیوں کر ہو سکتا ہے۔ پس اس فلاسفہ کے غواصی میں جناب چوطرف ایک شے کے نہیں پھرے اور اندر باہر اس کے نظر نہیں کی۔ جب کلی ماہیت اس کی معلوم کریں گے تب ایسے دلائل کو پیش بھی نہ کریں گے۔ ۔ ہم نے ایک سوال کیا تھا بابت فرشتوں اور پیدائش مسیح کے اس پر ہمارا بہت کچھ کہنا ہے ۔ اس کا جواب ہنوز آپ نے نہیں دیا ۔ ہم انتظار اس کا کرتے ہیں ۔ دستخط بحروف انگریزی غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان