جنگ مقدّس — Page 236
روحانی خزائن جلد ۶ ۲۳۴ جنگ مقدس چونکہ خدا تعالیٰ علت العلل ہے بوجہ اپنے علت العلل ہونے کے ان دونوں فعلوں کو اپنی طرف منسوب کرتا ہے لیکن اپنی پاک کلام میں اس نے بار ہا تصریح سے فرمادیا ہے کہ جو ضلالت کے اثر کسی کے دل میں پڑتے ہیں وہ اسی کی بداعمالی کا نتیجہ ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ اس پر کوئی ظلم نہیں کرتا جیسا فرماتا ہے فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ (س ۲۸ (۹) پس جبکہ وہ کج ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو سچ کر دیا۔ پھر دوسرے مقام میں فرماتا ہے ۔ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًات ان کے دلوں میں مرض تھی خدا تعالیٰ نے اس مرض کو زیادہ کیا یعنی امتحان میں ڈال کر اس کی حقیقت ظاہر کر دی پھر فرماتا ہے۔ بَل طَبَعَ اللهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ یعنی خدا تعالیٰ نے باعث ان کی بے ایمانیوں کے ان کے دلوں پر مہریں لگا دیں۔ لیکن یہ جبر کا اعتراض اگر ہوسکتا ہے تو آپکی کتب مقدسہ پر ہو گا۔ دیکھو خروج خدا نے موسیٰ کو کہا ۔ میں فرعون کا دل سخت کروں گا اور جب سخت ہوا تو اس ۱۳۹ کا نتیجہ جہنم ہے یا کچھ اور ہے۔ دیکھو خروج سے امثال باب پھر خروج سے استثنان خدا نے تم کو وہ دل جو سمجھے اور وہ آنکھیں جو دیکھیں اور وہ کان جو سنیں آج تک نہ دیئے۔ اب دیکھئے کیسے جبر کی صاف مثال ہے۔ پھر دیکھو زبور ' اس نے ایک تقدیر مقرر کی جو ٹل نہیں سکتی رومیان ۱۸ کاریگری کا کاریگر پر اعتراض نہیں کر سکتے ۔ اب ان تمام آیات سے آپ کا اعتراض الٹ کر آپ ہی پر پڑا اور پھر بعد اس کے آپ نے جہاد پر اعتراض کر دیا ہے مگر یہ اعتراض طریق مناظرہ کے بالکل مخالف ہے اور آپ کی شرائط میں بھی یہی درج تھا کہ نمبر وار سوالات ہوں گے بجز اس کے کیا مطلب تھا کہ پہلے سوال کا جواب ہو جائے تو پھر دوسرا پیش ہو اور خبط بحث نہ ہو۔ اور آپ کے پہلے سوال کا جواب جو آپ نے عدل پر کیا کچھ نتیجہ رہ گیا تھا۔ وہ یہ ہے کہ آپ کے اس خود ساختہ قانون کو حضرت مسیح توڑتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے بیان کے مطابق نجات کا مدار وعدوں پر رکھتے ہیں اور احکام الہی جن کی جزا و عدہ کے طور پر بیان کی گئی پیش کرتے ہیں جیسا کہ وہ فرماتے ہیں کہ مبارک وے جو غمگین ہیں کیونکہ وہ تسلی پائیں گے الصف: ۶ البقرة ال ۱۴۸ النساء: ۱۵۶ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے' ۹/۲۰ “ ہونا چاہیے۔(ناشر)