جنگ مقدّس — Page 237
روحانی خزائن جلد ۶ ۲۳۵ جنگ مقدس مبارک وے جو رحم دل ہیں کیونکہ ان پر رحم کیا جاوے گا۔ مبارک وے جو پاک دل ہیں کیونکہ وہ خدا کو دیکھیں گے۔ اب آپ کیا فرماتے ہیں کہ یہ وعدے جو غم گینوں اور رحم دلوں اور پاک ولوں کے لئے وعدہ کئے گئے تھے یہ پورے ہوں گے یا نہیں ۔ اگر پورے ہوں گے تو اس جگہ تو کسی کفارہ کا ذکر تک بھی نہیں۔ اور اگر پورے نہیں ہوں گے تو تخلف وعدہ ٹھہرا۔ جو خدا تعالیٰ کی ہدایتوں کی نسبت تجویز کرنا ایک سخت گناہ ہے۔ غرض ہم نے آپ کے رحم بلا مبادلہ کو قرآن شریف کی کامل تعلیم اور قانون قدرت اور آپکی کتب مقدسہ سے بخوبی رڈ کر دیا ۔ اب ثابت شدہ امر کے برخلاف اگر ضد نہیں چھوڑیں گے تو منصفین خود دیکھ لیں گے خدا تعالیٰ کی تمام تعلیمیں قانون قدرت کے موافق ہیں اور بقول ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب قرآنی توحید ایسی صاف اور پاک اور مطابق قانون فطرت ہے جو بچے بھی اس کو سمجھ سکتے ہیں لیکن آپ کا یہ مسئلہ تثلیث بچے تو کیا آجکل کے فلاسفر بھی خلاف عقل ٹھہراتے ہیں۔ پھر کیا وہ تعلیم جو انسانی فطرت کے مطابق اور قانون قدرت کے موافق اور ایسی چمکتی ہے کہ بچے بھی اس کو قبول کر لیتے ہیں اور تمام مذاہب کے زوائد نکال کر وہی تو حید باقی رہ جاتی ہے ۔ کیونکر رد کرنے کے لائق ٹھہرتی ہے۔ اور آپ کے سوال جہاد کا دوسرے موقعہ پر جواب دیا جاوے گا مگر آپ (۱۳۰) نے داب مناظرہ کے برخلاف کیا جو سوال پر سوال کر دیا۔ اس کو ناظرین خود دیکھ لیں گے۔ دستخط بحروف انگریزی غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان