جنگ مقدّس — Page 173
روحانی خزائن جلد ۶ 121 جنگ مقدس ساتواں پر چہ مباحثه ۲۹ مئی ۱۸۹۳ء رونداد آج پھر جلسہ منعقد ہوا۔ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب نے تجویز پیش کی کہ چونکہ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب بیماری کی وجہ سے تشریف نہیں لا سکے اس لئے ان کی جگہ میں پیش ہوتا ہوں ۔ اور میری جگہ پادری احسان اللہ صاحب میر مجلس عیسائی صاحبان مقرر کئے جاویں مرزا صاحب اور میر مجلس اہل اسلام کی اجازت سے تجویز منظور ہوئی۔ ڈاکٹر کلارک صاحب نے ۶ بجے ۱۶ منٹ پر جواب لکھا نا شروع کیا اور ے بجے ۱۵ منٹ پر ختم کیا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ مرزا صاحب نے کے بجے ۵۵ منٹ پر شروع کیا اور ۸ بجے ۵۵ منٹ پر ختم کیا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب نے ۹ بجے ۴۰ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ۱۰ بجے ۳۵ منٹ پر ختم کیا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ بعد ازاں فریقین کی تحریروں پر پریزیڈنٹوں کے دستخط کئے گئے اور مباحثہ کے پہلے حصہ کا خاتمہ ہوا۔ دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی احسان اللہ قائم مقام ہنری مارٹن کلارک غلام قا در فصیح پریزیڈنٹ از جانب میر یزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان اہل اسلام بیان ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب قائم مقام ڈپٹی عبد اللہ آ تھم صاحب ۲۹ مئی ۹۳ جناب مرزا صاحب کی کئی ایک باتیں سن کر میں بہت حیران ہوا ہوں لیکن سب سے زیادہ حیرت ان کے اس فرمانے سے ہوئی کہ آپ عقلاً کہہ سکتے ہیں کہ رام چندر اور کرشن بھی کیوں خدا تصور نہ کئے جائیں اور