جنگ مقدّس — Page 130
روحانی خزائن جلد ۶ ۱۲۸ جنگ مقدس ۲۵ مئی ۱۸۹۳ ء بیان مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب بقیه دیروزه جناب مرزا صاحب مکرم میرے جو فرماتے ہیں کہ جو امور تعلیمیہ کسی کتاب الہامی سے ہوں ان کا ثبوت بھی اسی کتاب کے بیان سے ہو یعنی اس قسم کی کھڑی نہ ہو جائے کہ کچھ تو کتاب کی تعلیم سے پیدا ہو جائے اور کچھ ذہن اس شخص کے سے جو تائید کرنے کے واسطے اس تعلیم کے کھڑا ہے جس کے جواب میں میری التماس یہ ہے کہ میں نے مختصر ایک فہرست بنا دی ہے کہ جس کو پادری ٹامس ہاول صاحب لکھوا دیو ہیں کہ میں کمزور آدمی ہوں۔ وھو ھذا ۔ اول کثرت في الوحدت یر میا ۲۳ باب ۶۔ اس کے دنوں میں یہود انجات پا دے گا اور اسرائیل سلامتی سے سکونت کرے گا اور اس کا یہ نام رکھا جائے گا خداوند ہماری صداقت ۔ اصل میں ہے یھو صد قنو یسعیاہ باب ۱۴، ۸ باب ۱۰ دیکھو کنواری حاملہ ہوگی اور بیٹا جنے گی اور اس کا نام ایما نوائیل رکھیں گے تم منصو بہ باندھو پر وہ باطل ہوگا۔ حکم سناؤ پر وہ نہ ٹھہرے گا کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔ اس جگہ لفظ ایمانوایل ہے۔ یسعیا ۴۰ باب ۳۔ ملا کی ۳ باب اہمقابلہ منتی ۳ باب ۳ زکریا ۱۲ باب او ۱۰ بمقابلہ یوحنا ۹ باب ۳۷ یسعیا ۶ باب ۵ بمقابلہ یوحنا ۲ باب ۳۷ و ۴۰ و ۴۱ ۔ دوم الوہیت کی لازمی صفات لمسیح میں اوّل ۔ ازلیت : یوحنا اباب اسے ۳ تک۔ ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا یہی ابتدا میں خدا کے ساتھ تھا سب چیزیں اس سے موجود ہوئیں اور کوئی چیز موجودہ نہ تھی جو بغیر اس کے ہوئی۔ یوحنا ۸ باب ۵۸ ۔ یسوع نے انہیں کہا میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں پیشتر اس سے کہ ابراہام ہو میں ہوں ۔ مکاشفات اباب ۸ ۔ خداوند یوں فرماتا ہے کہ میں الفا او میگا اول اور آخر جو ہے اور تھا اور آنے والا ہے قادر مطلق ہوں ۔ یوحنا ۷ اباب ۵ ۔ یسعیا ۴۴ باب ۶