جنگ مقدّس — Page 103
روحانی خزائن جلد ۶ 1+1 جنگ مقدس بات پر اتفاق ہے کہ صفات الہیہ جو اس کے افعال سے متعلق ہیں یعنی خلق وغیرہ سے وہ اپنے مفہوم میں قوت عموم کی رکھتی ہے یعنی ان کی نسبت یہ مان لیا گیا ہے کہ اللہ جل شانه ابدی از لی طور پر ان صفات سے کام لے سکتا ہے۔ مثلاً حضرت آدم کو جو اللہ تعالیٰ نے بغیر ماں باپ کے پیدا کیا ہے تو کیا ہم فریقین میں کوئی اپنی کتاب کی رو سے ثبوت دے سکتا ہے کہ اس طرز کے پیدا کرنے میں اللہ تعالی کی قدرت اور قوت جو استقراء سے ثابت ہے اس حد تک ختم ہو چکی ہے بلکہ فریقین کی کتابیں اس بات کو ظاہر کر رہی ہیں کہ اللہ جل شانہ نے جو کچھ پیدا کیا ہے ایسا ہی وہ پھر بھی پیدا کر سکتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ اَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ | وَالْأَرْضَ بِقَدِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ بَلَى وَهُوَ الْخَلْقُ الْعَلِيمُ إِنَّمَا أَمْرُةَ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا اَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ۔ فَسُبْحَنَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَ (۱۸) إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (۴/۲۳) کیا وہ جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اس بات پر قادر نہیں کہ ان تمام چیزوں کی مانند اور چیزیں بھی پیدا کرے بیشک قادر ہے اور وہ خلاق علیم ہے یعنی خالقیت میں وہ کامل ہے اور ہر ایک طور سے پیدا کرنا جانتا ہے۔ حکم اس کا اس سے زیادہ نہیں کہ جب کسی چیز کے ہونے کا ارادہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہو پس ساتھ ہی وہ ہو جاتی ہے۔ پس وہ ذات پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر ایک چیز کی بادشاہی ہے اور اسی کی طرف تم پھیرے جاؤ گے ۔ پھر ایک دوسرے مقام میں فرماتا ہے اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدین کے یعنی تمام محامد اللہ کے لئے ثابت ہیں جو تمام عالموں کا رب ہے یعنی اس کی ربوبیت تمام عالموں پر محیط ہے۔ پھر ایک اور مقام میں فرماتا ہے وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ یعنی وہ ہر طرح سے پیدا کرنا جانتا ہے اور ڈپٹی عبداللہ صاحب نے جو چند پیشگوئیاں اپنے تائید دعوی میں پیش کی ہیں وہ ہماری شرط سے بالکل مخالف ہیں ۔ ہماری شرط میں یہ بات داخل ہے کہ ہر ایک دعوئی اور دلیل اس کی الہامی کتاب آپ پیش کرے۔ ماسوا اس کے ڈپٹی صاحب کو اس بات کی خوب خبر ہے کہ یہ پیشگوئیاں صرف زبردستی کی راہ سے حضرت می پر جمائی جاتی ہیں اور ایسے طور کی یہ پیشگوئیاں نہیں ہیں کہ اوّل حضرت مسیح نے آپ پوری پیشگوئی نقل کر کے ان کا مصداق ایس : ۸۲ تا ۸۴ الفاتحة: ۲ تا ۴ يس: ٨٠