ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 643
صفحہ ۱۶۹۔ہم قرآن اور آنحضرتؐ کے عاشقوں میں سے ہیں اسی پر ہم آئے ہیں اور اسی حالت میں گزر جائیں گے صفحہ ۱۸۰۔جس جگہ مسیح اور اس کے نزول کا ذکر ہو وہاں میں یہی کہتا ہوں اگرچہ لوگ یقین نہ کریں۔کہ خداوند کردگار نے مجھے الہام کیا ہے کہ میں اس برگزیدہ کا سچا مظہر ہوں۔میں موعود ہوں اور میرا حلیہ حدیثوں کے مطابق ہے افسوس ہے اگر آنکھیں کھول کر مجھے نہ دیکھیں۔میرا رنگ گندمی ہے اور بالوں میں نمایاں فرق ہے جیسا کہ میرے آقا کی احادیث میں وارد ہے۔میرے آنے میں شک وشبہ کی گنجائش نہیں۔میرا آقا مجھے سرخ رنگ والے مسیح سے علیحدہ کر رہا ہے۔مشرقی منارہ والی بات سے تعجب نہ کرجبکہ میرے سورج کا طلوع مشرق سے ہی ہے۔میں ہی ہوں جو بشارات کے مطابق آیا ہوں عیسیٰ کہاں ہے جو میرے منبر پر قدم رکھے صفحہ ۱۸۱۔وہ جسے خدا نے جنت الخلد میں جگہ دی۔وہ اسے اپنے وعدوں کے بر خلاف فردوس میں سے کیوں نکالے۔چونکہ کافر ناحق مسیح کی پرستش کرتا ہے اس لئے خدا کی غیرت نے مجھے اس کا ہمسر بنا دیا۔جااور قرآن کی طرف نظر غور کر تاکہ میرا پوشیدہ راز تجھ پر کھل جائے۔اے میرے رب! مکاشفات کا راز جاننے والا کہاں ہے تا کہ اس کا نور باطن آنحضرت سے خبر لائے۔اس قبلہ نے چودھویں صدی میں اپنا منہ دکھایا۔حرم سے بت نکالنے کے تیرہ سو سال بعد۔اس سرچشمہ ئِ فیوض کی مہربانی اس قدر جوش میں آئی کہ میرے ہر گلی کوچہ سے اُس یار کی ندا آنے لگی۔اے معترض خدا کا خوف کر اور ذرا صبر کرتا کہ خدا خود میرے ستارے کی روشنی کو ظاہر کر دے۔کیا تو نے نہیں پڑھا؟ کہ نیک نیتی سے کام لو۔پس اے بھائی تو اس کی حدوں سے باہر کیوں جاتا ہے۔مجھ پر ُتو اس طرح زبان کی چھری کیوں چلاتا ہے۔میں خودنہیں آیا بلکہ خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے۔میں تو مامور ہوں مجھے اس کام میں کیا اختیار ہے جا! یہ بات میرے بھیجنے والے خدا سے پوچھ۔اے وہ جو میری طرف سینکڑوں کلہاڑے لے کر دوڑا ہے باغبان سے ڈر کیونکہ میں ایک پھلدار شاخ ہوں