ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 613 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 613

۶۱۳ روحانی خزائن جلد ۳ ازالہ اوہام حصہ دوم بقیه حاشیه لایا گیا جس میں حکمت اور ایمان بھرا ہوا تھا سو وہ میرے سینہ میں ڈالا گیا پھر جبرائیل میرا ہاتھ پکڑ کر آسمان کی طرف لے گیا۔ مگر اس میں یہ نہیں لکھا کہ وہ طشت طلائی جو عین بیداری میں ملا تھا کیا ہوا اور کس کے حوالہ کیا گیا۔ بہر حال آسمان پر پہنچے اور ابراہیم کو چھٹے آسمان پر دیکھا اور سب سے اول آدم کو دیکھا۔ پھر اور لیس کو دیکھا۔ پھر موسیٰ کو اور پھر ان سب کے بعد میسی کو دیکھا۔ بعد اس کے ابراہیم کو دیکھا اور سب کے بعد بہشت کا مشاہدہ کیا اور پھر واپس آئے۔ اور کتاب بدء الخلق صفحہ ۴۵۵ بخاری میں یہ حدیث ہے کہ میں بیت اللہ کے پاس خواب اور بیداری کے درمیان تھا کہ تین فرشتے آدمیوں کی صورت پر آئے اور ایک جانور بھی حاضر کیا گیا جس کا قد خچر سے کچھ کم مگر گدھے سے کچھ ۹۳۳ زیادہ تھا۔ پھر میں آسمان پر گیا اور دوسرے آسمان پر بیچی اور عیسی کو دیکھا۔ پھر تیسرے میں یوسف کو دیکھا اور چوتھے میں اور میں کو دیکھا اور پانچویں آسمان میں ہارون کی ملاقات ہوئی اور چھٹے آسمان میں موسیٰ کو ملا ۔ اور جب میں موسیٰ کے مقام سے آگے نکل گیا تو وہ رویا۔ پھر جب میں ساتویں آسمان میں گیا تو ابراہیم کو وہاں دیکھا۔ اور پھر اسی کتاب کے صفحہ ۴۷۱ بخاری میں یہ حدیث ہے کہ معراج کی رات ابراہیم کو میں نے چھٹے آسمان میں دیکھا اور اس حدیث میں براق کا کوئی ذکر نہیں۔ صرف اتنا لکھا ہے کہ جبرائیل نے میرا ہاتھ پکڑا اور آسمان پر لے گیا اور اس حدیث میں یہ بھی لکھا ہے کہ پہلے آدم کو دیکھا اور پھر اور لیس کو پھر موسیٰ کو پھر عیسی کو پھر ابراہیم کو ۔ پھر بخاری کی کتاب المناقب صفحہ ۵۴۸ میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں حطیم میں تھا یا حجرہ میں لیٹا ہوا تھا کہ ایک آنے والا آیا اور اس نے میرا دل نکالا۔ اسی اثناء میں ایک سونے کا طشت لایا گیا جس میں ایمان بھرا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ میرا دل دھویا گیا اور پھر میں براق پر سوار ہو کر آسمان پر گیا اور دوسرے آسمان پر بیٹی اور عیسی کو دیکھا اور تیسرے آسمان پر یوسف کو پایا اور چوتھے آسمان پر ادریس کو دیکھا اور پانچویں آسمان پر ہارون کو اور چھٹے پر