ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 539
۵۳۹ روحانی خزائن جلد ۳ ازالہ اوہام حصہ دوم ان كنت عیسی ابن مريم فانزل علينا مائدة ايها الكذاب - ان كنت عيسى ابن مریم فانزل علينا مائدة ايها الدجال یعنی اگر تو عیسی بن مریم ہے تو اے کذاب اے دجال ہم پر مائدہ نازل کر لیکن معلوم نہیں کہ یہ کس وقت کی دعا تھی کہ جو منظور ہو گئی اور جس مائدہ کو دے کر خدائے تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے آخر وہ قادر خدا انہیں اس طرف کھینچ لایا ۔ لو دھیانہ میں آئے اور اس عاجز کی ملاقات کی اور سلسلہ بیعت میں داخل ہو گئے ۔ فالحمد الله الذي نجاه من النار وانزل عليه مائدة من السماء ۔ اُن کا بیان ہے کہ جب میں آپ کی نسبت بُرے اور فاسد ظنون میں مبتلا تھا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص مجھے کہتا ہے کہ یا محمد انت كذاب یعنی اے محمد کذاب تو ہی ہے۔ اور اُن کا یہ بھی بیان ہے کہ تین برس ہوئے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ عیسی آسمان سے نازل ہو گیا اور میں نے اپنے دل میں کہا تھا کہ ان شاء اللہ القدیر میں اپنی زندگی میں عیسی کو دیکھ لوں گا۔ (۳۱) حتى فى الله صاحبزادہ افتخار احمد ۔ یہ جو ان صالح میرے مخلص اور محب صادق ۸۱۲ ہے حاجی حرمین شریفین منشی احمد جان صاحب مرحوم و مغفور کے خلف رشید ہیں اور بمقتضائے الولد سر لابيه تمام محاسن اپنے والد بزرگوار کے اپنے اندر جمع رکھتے ہیں اور وہ مادہ اُن میں پایا جاتا ہے جو ترقی کرتا کرتا فانیوں کی جماعت میں انسان کو داخل کر دیتا ہے۔ خدائے تعالیٰ روحانی غذاؤں سے ان کو حصہ وافر بخشے اور اپنے عاشقانہ ذوق و شوق سے سرمست کرے۔ آمین ثم آمین۔ (۳۲) حتى فى الله مولوی سید محمد عسکری خان اکسٹرا اسٹنٹ حال پنشنر ۔ سید صاحب موصوف الہ آباد کے ضلع کے رہنے والے ہیں۔ اس عاجز سے دلی محبت رکھتے ہیں بلکہ اُن کا دل عطر کے شیشہ کی طرح محبت سے بھرا ہوا ہے۔ نہایت عمدہ صاف باطن یک رنگ دوست ہیں ۔ معلومات بہت وسیع رکھتے ہیں۔ ایک جید عالم قابل قدر ہیں۔ ان دنوں میں