ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 538
روحانی خزائن جلد ۳ ۵۳۸ ازالہ اوہام حصہ دوم (۲۸) حتى فى الله با بوکرم الہی صاحب ریکارڈ کلرک را جپورہ ریاست پٹیالہ ۔ با بو صاحب متانت شعار مخلص آدمی ہیں وہ اپنے ایک خط میں لکھتے ہیں کہ اگر چہ آپ کے رسالوں کے پڑھنے کے بعد بعض علماء طرح طرح کے تو ہمات میں مبتلا ہو گئے ہیں مگر الحمد للہ میرے دل میں ایک ذرہ بھی شک راہ نہیں پایا ۔ سو میں اس کا شکر یہ ادا نہیں کر سکتا کیونکہ ایسے طوفان کے وقت میں شکوک اور شبہات سے بچنا بشر کے اختیار میں نہیں ۔ میری تنخواہ بہت کم ہے مگر تا ہم کم سے کم ایک روپیہ ماہواری آپ کے سلسلہ کی امداد کے لئے بھیجا کروں گا کیونکہ تھوڑی خدمت میں بھی شریک ہو جانا بکلی محروم رہنے سے بہتر ہے۔ فقط ۔ سو بابو صاحب نہایت اخلاص اور محبت سے ایک روپیہ ماہواری بھیجتے رہتے ہیں۔ جزاهم الله خير الجزاء۔ (۲۹) حتى فى الله مولوی عبد القادر جمالپوری ۔ مولوی عبد القادر ۔ جوان صالح ۔ منتقی مستقیم الاحوال ہے۔ اس ابتلا کے وقت جو علماء میں باعث نافہمی اور غلبہ سوءظن ایک ۱۰ طوفان کی طرح اُٹھا مولوی عبد القادر صاحب کی بہت استقامت ظاہر ہوئی اور اول المومنین میں وہ داخل رہے بلکہ دعوت حق کرتے رہے۔ ان کا گزارہ ایک تھوڑی سی تنخواہ پر ہے تا ہم اس سلسلہ کی امداد کے لئے ۲ ۶٫ پائی وہ ماہواری دیتے ہیں۔ (۳۰) حتى فى الله محمد ابن احمد مکی من حاره شعب عامر ۔ یہ صاحب عربی ہیں اور خاص مکہ معظمہ کے رہنے والے ہیں۔ صلاحیت اور رشد اور سعادت کے آثار ان کے چہرہ پر ظاہر ہیں اپنے وطن خاص مکہ معظمہ سے زاده الله مجداً و شرفاً بطور سیر و سیاحت اس ملک میں آئے اور ان دنوں میں بعض بد اندیش لوگوں نے خلاف واقعہ باتیں بلکہ تہمتیں اپنی طرف سے اس عاجز کی نسبت اُن کو سنائیں اور کہا کہ یہ شخص رسالت کا دعوی کرتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم سے منکر ہے اور کہتا ہے کہ مسیح جس پر انجیل نازل ہوئی تھی وہ میں ہی ہوں۔ ان باتوں سے عربی صاحب کے دل میں یہ مقتضائے غیرت اسلامی ایک اشتعال پیدا ہوا تب انہوں نے عربی زبان میں اس عاجز کی طرف ایک خط لکھا جس میں یہ فقرات بھی درج تھے