ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 537
۵۳۷ روحانی خزائن جلد ۳ ازالہ اوہام حصہ دوم (۲۵) حتی فی اللہ میاں عبد الحق خلف عبدالسمیع ۔ یہ ایک اول درجہ کا مخلص اور سچا ہمدرد اور محض اللہ محبت رکھنے والا دوست اور غریب مزاج ہے۔ دین کو ابتدا سے غریبوں سے مناسبت ہے کیونکہ غریب لوگ تکبر نہیں کرتے اور پوری پوری تواضع کے ساتھ حق کو قبول کرتے ہیں ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ دولت مندوں میں ایسے لوگ بہت کم ہیں کہ اس سعادت کا عشر بھی حاصل کر سکیں جس کو غریب لوگ کامل طور پر حاصل کر لیتے ہیں ۔ فطوبى للغرباء ۔ میاں عبد الحق با وجود اپنے افلاس اور کمی مقدرت کے ایک عاشق صادق کی طرح محض اللہ خدمت کرتا رہتا ہے اور اس کی یہ خدمات اس آیت کا مصداق اس کو ٹھہرا رہی ہیں ۔ يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ (۲۶) حتى فى الله شیخ رحمت اللہ صاحب گجراتی ۔ شیخ رحمت اللہ جوان صالح ۸۰۸۶) یک رنگ آدمی ہے ۔ ان میں فطرتی طور پر مادہ اطاعت اور اخلاص اور حسن ظن اس قدر ہے جس کی برکت سے وہ بہت سی ترقیات اس راہ میں کر سکتے ہیں ۔ اُن کے مزاج میں غربت اور ادب بھی از حد ہے اور اُن کے بشرہ سے علامات سعادت ظاہر ہیں حتی الوسع وہ خدمات میں لگے رہتے ہیں۔ خدائے تعالیٰ کشاکش مکروہات سے انہیں بچا کر اپنی محبت کی حلاوت سے حصہ وافر بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ (۲۷) حبّی فی اللہ میاں عبد الحکیم خاں جو ان صالح ہے۔ علامات رشد و سعادت اُس کے چہرہ سے نمایاں ہیں۔ زیرک اور فہیم آدمی ہے ۔ انگریزی زبان میں عمدہ مہارت رکھتے ہیں۔ میں امید رکھتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ کئی خدمات اسلام اُن کے ہاتھ سے پوری کرے۔ وہ باوجود زمانہ طالب علمی اور تفرقہ کی حالت کے ایک روپیہ ماہواری بطور چندہ اس سلسلہ کے لئے دیتے ہیں اور ایسا ہی اُن کا دوست رشید خلیفہ رشید الدین صاحب جو ایک اہل آدمی اور انہیں کے ہم رنگ ہیں اسی قدر چندہ محض للہی محبت کے جوش سے ماہ بماہ ادا کرتے ہیں ۔ جزاهم الله خير الجزاء۔ الحشر :١٠