ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 482
روحانی خزائن جلد ۳ ۴۸۲ ازالہ اوہام حصہ دوم بہت فائدہ ہوگا۔ چنانچہ تھوڑے دنوں کے بعد قحط پڑا اور بیو پاری لوگوں کو اس قحط میں بہت فائدہ ہوا۔ ایسی ہی اُن کی اور بھی کئی پیشگوئیاں تھیں جو پوری ہوتی رہیں۔ اس بزرگ نے ایک دفعہ جس بات کو عرصہ میں سال کا گذرا ہوگا مجھ کو کہا کہ عیسی اب جوان ہو گیا ہے اور لدھانہ میں آکر قرآن کی غلطیاں نکالے گا اور قرآن کی رو سے فیصلہ کرے گا اور کہا کہ مولوی اس سے انکار کریں گے پھر کہا کہ مولوی انکار کر جائیں گے۔ تب میں نے تعجب کی راہ سے پوچھا کہ کیا قرآن میں بھی غلطیاں ہیں قرآن تو اللہ کا کلام ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ تفسیروں پر تفسیر میں ہوگئیں اور شاعری زبان پھیل گئی ( یعنی مبالغہ پر مبالغہ کر کے حقیقوں کو چھپایا گیا جیسے شاعر مبالغات پر زور دے کر اصل حقیقت کو چھپا دیتا ہے ) پھر کہا کہ جب وہ عیسی آئے گا تو فیصلہ قرآن سے کرے گا۔ پھر اس مجذوب نے بات کو دوہرا ۷۰۹ کر یہ بھی کہا تھا کہ فیصلہ قرآن پر کرے گا اور مولوی انکار کر جائیں گے۔ اور پھر یہ بھی کہا کہ انکار کریں گے اور جب وہ عیسی لدھانہ میں آئے گا تو قحط بہت پڑے گا ۔ پھر میں نے پوچھا کہ عیسی اب کہاں ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ بیچ قادیان کے یعنی قادیان میں تب میں نے کہا کہ قادیان تولدھانہ سے تین کوس ہیں وہاں عیسی کہاں ہے (لودھیانہ کے قریب ایک گانوں ہے جس کا نام قادیان ہے ) اس کا انہوں نے کچھ جواب نہ دیا۔ اور مجھے کچھ معلوم نہیں تھا کہ ضلع گورداسپورہ میں بھی کوئی گانو ہے جس کا نام قادیان ہے۔ پھر میں نے اُن سے پوچھا کہ عیسی علیہ السلام نبی اللہ آسمان پر اٹھائے گئے اور کعبہ پر اُتریں گے ۔ تب انہوں نے جواب دیا کہ عیسی ابن مریم نبی اللہ تو مر گیا ہے اب وہ نہیں آئے گا ہم نے اچھی طرح تحقیق کیا ہے کہ مر گیا ہے۔ ہم بادشاہ ہیں جھوٹھ نہیں بولیں گے اور کہا کہ جو آسمانوں والے صاحب ہیں وہ کسی کے پاس چل کر نہیں آیا کرتے ۔ میاں کریم بخش بمقام لدھیانہ محلہ اقبال گنج ۱۴/جون ۱۸۹۱ ء روز شنبه