ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 366 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 366

روحانی خزائن جلد ۳ ۳۶۶ ازالہ اوہام حصہ دوم اور اس کی کامیابیوں میں کوئی ان لوگوں کا نظیر نہیں اور ان کے ان ساحرانہ کاموں میں کوئی ان اس کا کے مساوی نہیں۔ اور چونکہ احادیث صحیحہ میں دجال معہود کی یہی علامت لکھی ہے کہ وہ ایسے فتنے برپا کرے گا کہ جہاں تک اس وقت سے ابتدائے دنیا کے وقت تک نظر ڈالیں اس کا نظیر نہیں ملے گا لہذا اس بات پر قطع اور یقین کرنا چاہیے کہ وہ مسیح دجال جو گر جاسے نکلنے والا ہے یہی لوگ ہیں جن کے سحر کے مقابل پر معجزہ کی ضرورت تھی۔ اور اگر انکار ہے تو پھر زمانہ گذشتہ کے دجالین میں سے ان کی نظیر پیش کرو۔ اب یہ سوال جو کیا جاتا ہے کہ ضرور ہے کہ مسیح ابن مریم سے پہلے دجال آ گیا ہو۔ اس کا ۹۶ جواب ظاہر ہو گیا اور بپا یہ ثبوت پہنچ گیا کہ مسیح دجال جس کے آنے کی انتظار تھی یہی پادریوں کا گروہ ہے جوٹڈی کی طرح دنیا میں پھیل گیا ہے۔ سواے بزرگو! دجال معہود یہی ہے جو آپکا مگر تم نے اُسے شناخت نہیں کیا۔ ہاتھ میں تر از ولو اور وزن کر کے دیکھو کہ کیا ان سے بڑھ کر کوئی اور ایسا دجال آنا ممکن ہے جو فریبوں میں ان سے زیادہ ہو۔ اس دجال کے لئے جو تمہارے وہم میں ہے تم لوگ بار بار یہ حدیث پیش کرتے ہو کہ اس قدر اس کا بڑا فتنہ ہوگا کہ ستر ہزار مسلمان اس کا معتقد ہو جائے گا لیکن اس جگہ تو لاکھوں آدمی دین اسلام کو چھوڑ گئے اور چھوڑتے جاتے ہیں تمہاری عورتیں تمہارے بچے، تمہارے پیارے دوست، تمہارے بڑے بڑے بزرگوں اور ولیوں کی اولا دہ تمہارے بڑے بڑے خاندانوں کے آدمی اس دجالی مذہب میں داخل ہوتے جاتے ہیں۔ کیا یہ اسلام کے لئے سخت ماتم کی جگہ نہیں ۔سوچ کر دیکھو کہ کس قدر ان لوگوں کے فتنوں نے دامن پھیلا رکھا ہے اور کس قدر ان لوگوں کی کوششیں انتہاء تک پہنچ گئی ہیں کیا کوئی ایسا بھی دقیقہ فریب اور مکر کا ہے جو انہوں نے رہزنی کے لئے استعمال نہیں کیا۔ کروڑہا کتا بیں اسی غرض سے ملکوں میں پھیلائیں۔ ۴۹۷ ہزار ہا واعظ اور مناد اسی غرض کے لئے جابجا چھوڑ دئے ۔ کروڑ ہا روپیہ اسی راہ میں خرچ ہو رہا ہے ۔ نہایت دشوار گزار راہوں سے پُر خطر پہاڑوں اور یاغستان کے ملک