ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 340
روحانی خزائن جلد ۳ ازالہ اوہام حصہ دوم اما الجواب۔ یہ ذکر جو انجیل متی باب پچیس ۲۵ آیت ۳۱ سے ۴۶ تک ہے۔ جو ابن آدم اپنے جلال سے آوے گا اور سب پاک فرشتے اس کے ساتھ ہوں گے یہ درحقیقت اس دنیا سے متعلق نہیں بلکہ اس قسم کا آنا اس دنیا کے قطع سلسلہ کے بعد ہے جو حشر اجساد کے بعد وقوع میں آوے گا۔ جب ہر یک مقدس نبی اپنے جلال میں ظہور کرے گا اور اپنی اُمت ۴۵۱ کے راستبازوں کو خوشخبری دے گا اور نافرمانوں کو ملزم کرے گا لیکن انہی آیات میں مسیح نے بتلا دیا کہ میرا آنا غریبی کی حالت میں بھی ہوگا جیسا کہ اسی انجیل کی چونتیسویں آیت میں لکھا ہے۔ اے میرے باپ کے مبارک لوگو! اس بادشاہت کو جو دنیا کی بنیاد ڈالنے سے تمہارے لئے طیار کی گئی میراث میں لو کیونکہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا میں پردیسی تھا تم نے مجھے اپنے گھر میں اُتارا ننگا تھا تم نے مجھے کپڑا پہنایا۔ بیمار تھا تم نے میری عیادت کی ۔ قید میں تھا تم میرے پاس آئے ۔ راستباز اُسے جواب میں کہیں گے ۔ اے خداوند کب ہم نے تجھے بھوکا دیکھا اور کھانا کھلایا یا پیاسا اور پانی پلایا۔ کب ہم نے تجھے پردیسی دیکھا اور اپنے گھر میں اُتارا یا نگا اور کپڑا پہنایا۔ ہم کب تجھے بیمار اور قید میں دیکھ کر تجھ پاس آئے ۔ تب بادشاہ اُن سے جواب میں کہے گا میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ جب تم نے میرے ان سب سے چھوٹے بھائیوں میں سے ایک کے ساتھ کیا تو میرے ساتھ کیا ۔ تب وہ بائیں طرف والوں سے بھی کہے گا۔ اے ملعونو ! میرے سامنے سے اس ہمیشہ کی آگ میں جاؤ جو ۴۵۲) شیطان اور اس کے فرشتوں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔ کیونکہ میں بھوکا تھا پر تم نے مجھے کھانے کو نہ دیا۔ پیاسا تھا تم نے مجھے پانی نہ پلایا۔ پر دیسی تھا تم نے مجھے اپنے گھر میں نہ اُتارا۔ نگا تھا تم نے مجھے کپڑا نہ پہنایا۔ بیمار اور قید میں تھا تم نے میری خبر نہ لی۔ تب وے بھی جواب میں اُسے کہیں گے اے خداوند کب ہم نے تجھے بھوکا یا پیا سایا پر دیسی یا ننگا یا بیمار یا قیدی دیکھا اور تیری خدمت نہ کی ۔ تب وہ انہیں جواب میں کہے گا میں تم سے