ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 102
روحانی خزائن جلد ۳ ۱۰۲ اے شک کرنے والو! آسمانی فیصلہ کی طرف آجاؤ ازالہ اوہام حصہ اول اے بزرگو! اے مولویو! اے قوم کے منتخب لوگو! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کی آنکھیں کھولے غلیظ اور غضب میں آکر حد سے مت بڑھو۔ میری اس کتاب کے دونوں حصوں کو غور سے پڑھو کہ ان میں نور اور ہدایت ہے۔ خدائے تعالی سے ڈرو اور اپنی زبانوں کو تکفیر سے تھام لو ۔ خدائے تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں ایک مسلمان ہوں۔ امنت بالله و ملئكته وكتبه ورسله والبعث بعد الموت | واشهد ان لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شريك له واشهد ان محمدا عبده ورسوله فاتقوا الله ولا تقولوا لست مُسلما واتقوا الملك الذي اليه ترجعون۔ اور اگر اب بھی اس کتاب کے پڑھنے کے بعد شک ہے تو آؤ آزمالو خدا کس کے ساتھ ہے۔ اے میرے مخالف الرائے مولویواور صوفیو! اور سجادہ نشینو!!! جو مُكَفِّر اور مُكَذِّب ہو مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ اگر آپ لوگ مل جل کر یا ایک ایک آپ میں سے اُن آسمانی نشانوں میں میرا مقابلہ کرنا چاہیں جو اولیاء الرحمن کے لازم حال ہوا کرتے ہیں تو خدائے تعالیٰ تمہیں شرمندہ کرے گا اور تمہارے پردوں کو پھاڑ دے گا اور اس وقت تم دیکھو گے کہ وہ میرے ساتھ ہے۔ کیا کوئی تم میں ہے؟ کہ اس آزمائش کے لئے میدان میں آوے اور عام اعلان اخباروں کے ذریعہ سے دے کر ان تعلقات قبولیت میں جو میرا رب میرے ساتھ رکھتا ہے اپنے تعلقات کا موازنہ کرے یا درکھو کہ خدا صادقوں کا مددگار ہے وہ اس کی مدد کرے گا جس کو وہ سچا جانتا ہے چالاکیوں سے باز آجاؤ کہ وہ نزدیک ہے۔ کیا تم اس سے لڑو گے؟ کیا کوئی متکبرانہ اچھلنے سے در حقیقت اونچا ہو سکتا ہے کیا صرف زبان کی تیزیوں سے سچائی کو کاٹ دو گے اس ذات سے ڈرو جس کا غضب غضبوں سے بڑھ کر ہے۔ اِنَّهُ مَنْ يَّاتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوْتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى طه: ۷۵ ح خاکسار غلام احمد قادیانی از لودریانه محله اقبال گنج بقلم خاکسار ذلیل ترین کا فرا نام غلام محمد کا تب برائے نام (امرتسری )