اِسلامی اُصول کی فلاسفی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 428 of 550

اِسلامی اُصول کی فلاسفی — Page 428

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۴۲۲ اسلامی اصول کی فلاسفی اسی کی طرف اللہ جل شانہ اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے۔ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِيْنَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ! یعنی تم ان لوگوں کی صحبت اختیار کرو جو راستباز ہیں۔ ان لوگوں کی راہیں سیکھو جن پر تم سے پہلے فضل ہو چکا ہے۔ آٹھواں وسیلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے پاک کشف اور پاک الہام اور پاک خواہیں ہیں ۔ چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سفر کرنا ایک نہایت دقیق در دقیق راہ ہے اور اس کے ساتھ طرح طرح کے مصائب اور دکھ لگے ہوئے ہیں اور ممکن ہے کہ انسان اس نادیدہ راہ میں بھول جاوے یا نا امیدی طاری ہو اور آگے قدم بڑھانا چھوڑ دے۔ اس لئے خدا تعالیٰ کی رحمت نے چاہا کہ اپنی طرف سے اس سفر میں ساتھ ساتھ اس کو تسلی دیتی رہے اور اس کی ولد ہی کرتی رہے اور اس کی کمر ہمت باندھتی رہے اور اس کے شوق کو زیادہ کرے۔سواس کی سنت اس راہ کے مسافروں کے ساتھ اس طرح پر واقع ہے کہ وہ وقتا فوقتا اپنے کلام اور الہام سے ان کو تسلی دیتا اور ان پر ظاہر کرتا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ تب وہ قوت پا کر بڑے زور سے اس سفر کو طے کرتے ہیں چنانچہ اس بارے میں وہ فرماتا ہے۔ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ " اسی طرح اور بھی کئی وسائل ہیں جو قرآن شریف نے بیان فرمائے ہیں مگر افسوس اندیشہ طول کی وجہ سے ان کو بیان نہیں کر سکتے ۔ چوتھا سوال یہ ہے کہ زندگی میں اور زندگی کے بعد عملی شریعت کا فعل کیا ہے؟ اس سوال کا جواب وہی ہے جو ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ خدا کی کچی اور التوبة : ١١٩ الفاتحة : ۳ یونس : ۶۵