اسلام (لیکچر سیالکوٹ) — Page 242
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۲۴۲ لیکچر سیالکوٹ ۵۱) اندرونی اور بیرونی حالتیں دونوں خوفناک ہیں اور مسلمان گویا کہ ایک گڑھے کے قریب کھڑے ہیں یا ایک تند سیل کی زد پر آپڑے ہیں۔ اگر پہلی پیشگوئیوں کو تلاش کرو تو دانیال نبی نے بھی میری نسبت اور میرے اس زمانہ کی نسبت پیشگوئی کی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ اسی اُمت میں سے مسیح موعود پیدا ہوگا۔ اگر کسی کو معلوم نہ ہو تو صحیح بخاری اور صحیح مسلم کو دیکھ لے اور صدی کے سر پر مجدد آنے کی پیشگوئی بھی پڑھ لے اور اگر میری نسبت نصرت الہی کو تلاش کرنا چاہے تو یا در ہے کہ اب تک ہزار ہانشان ظاہر ہو چکے ہیں۔ منجملہ ان کے وہ نشان ہے جو آج سے چوبیس برس پہلے براہین احمدیہ میں لکھا گیا اور اُس وقت لکھا گیا جبکہ ایک فرد بشر بھی مجھ سے تعلق بیعت نہیں رکھتا تھا اور نہ میرے پاس سفر کر کے کوئی آتا تھا اور وہ نشان یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یأتیک من كل فج عميق - يأتون من كل فج عميق یعنی وہ وقت آتا ہے کہ مالی تائید میں ہر ایک طرف سے تجھے پہنچیں گی اور ہزار ہا مخلوق تیرے پاس آئے گی اور پھر فرماتا ہے۔ وَلَا تُصَعِرُ لخلق الله و لا تسئم من الناس يعنی اس قدر مخلوق آئے گی کہ تو اُن کی کثرت سے حیران ہو جائے گا۔ پس چاہیے کہ تو اُن سے بداخلاقی نہ کرے اور نہ ان کی ملاقاتوں سے تھکے ۔ پس اے عزیز و! اگر چہ آپ کو یہ تو خبر نہیں کہ قادیان میں میرے پاس کس قدر لوگ آئے اور کیسی وضاحت سے وہ پیشگوئی پوری ہوئی لیکن اسی شہر میں آپ نے ملاحظہ کیا ہوگا کہ میرے آنے پر میرے دیکھنے کے لئے ہزار ہا مخلوقات اس شہر کی ہی اسٹیشن پر جمع ہو گئی تھی اور صدہا مردوں اور عورتوں نے اسی شہر میں بیعت کی اور ۵۲) میں وہی شخص ہوں جو براہین احمدیہ کے زمانہ سے تخمینا سات آٹھ سال پہلے اسی شہر میں قریبا سات برس رہ چکا تھا اور کسی کو مجھ سے تعلق نہ تھا اور نہ کوئی میرے حال سے