اِعجاز المسیح — Page xxxiii
عصمت انبیاء علیہم السلام نجات کس طرح مل سکتی ہے اور اس کی حقیقی فلاسفی کیا ہے؟ حضرت سلطان القلم مسیح موعود ومہدی معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہ پُرمعارف اور معرکۃ الآراء مضمون ریویو آف ریلیجنز کے اردو شمارہ مئی ۱۹۰۲ء میں شائع ہوا تھا۔اس کا اصل مسودہ حضور علیہ السلام کے دست مبارک سے تحریر فرمودہ ہے جو صاحبزادہ مرزاعبدالصمدصاحب سکرٹری مجلس کارپرداز کے پاس محفوظ ہے۔ہماری درخواست پر انہوں نے اس مسودہ کی نقل نظارت کو مہیا کی جس کے لئینظارت اشاعت محترم صاحبزادہ صاحب کی ممنون ہے۔اس قلمی مسودہ کے جو ۲۹ صفحات ہمیں ملے ہیں ان میں مضمون مکمل نہیں ہوتاتھا چنانچہ اس کو ریویو اردو مئی ۱۹۰۲ء سے مکمل کیا گیا ہے۔حوالہ کے لئے صفحہ کے باہر ریویو کے صفحات کا نمبر درج ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے روحانی خزائن میں یہ مضمون پہلی بار شامل کیا جا رہا ہے۔والسلام سید عبد الحی ناظر اشاعت