اِعجاز احمدی — Page 200
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۲۰۰ اعجاز احمدی ضمیمه نزول اسیح وَسَمَّاهُ تِبْيَانًا وَّ قَوْلًا مُفَصَّلًا فَأَيَّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ نَتَخَيَّرُ اور اس کا نام تبیان اور قول مفصل رکھا۔ پس کس حدیث کو ہم اس کے بعد اختیار کریں فَدَعْ ذِكْرَ بَحْثٍ فِيْهِ ظُلْمٌ وَفِرْيَةٌ وَفَكِّرُ بِنُورِ الْقَلْبِ فِيْمَا نُكَرِّرُ پس ایسی بحث کو چھوڑ دے جس میں جھوٹ ہے۔ اور نور دل کے ساتھ ہماری باتوں میں غور کر لَنَا الْفَضْلُ فِي الدُّنْيَا وَأَنْفُكَ رَاغِمٌ وَكُلُّ صَدُوقٍ لَّا مَحَالَةَ يُظْهَرُ ہمیں دنیا میں بزرگی دی گئی اور تو ذلت میں ہے۔ اور ہر ایک راستباز انجام کار غالب کیا جاتا ہے عَلَوْنَا بِسَيْفِ اللَّهِ خَصْمَا اَبَا الْوَفَا فَنُمْلِي فَنَاءَ اللَّهِ شُكْرًا وَنَسْطُرُ ہم نے اپنے دشمن ابوالوفا کو مار لیا۔ پس ہم خدا کی تعریف از روئے شکر کے لکھتے ہیں ايَزُعَمُ أَنِّي قَدْ تَقَوَّلْتُ عَامِدًا فَوَيْلٌ لَهُ يُغْوِى الْأَنَاسَ وَيَهْدُرُ وہ گمان کرتا ہے کہ میں نے عمد ا جھوٹ بنالیا۔ پس اس پر واویلا کہ لوگوں کو گمراہ اور بکواس کر رہا ہے أَرى بَاطِلًا قَدْ ثَلَّمَ الْحَقُّ جُدْرَهُ فَأَضْحَى الْهُدَى مِثْلَ الضُّحَى يُتَبَصَّرُ میں دیکھتا ہوں کہ سچائی نے باطل کی دیواروں میں سوراخ کر دیا۔ پس ہدایت روز روشن کی طرح نمایاں ہو گئی وَإِنَّى طَبَعْتُ الْيَوْمَ نَظْمَ قَصِيدَتِي وَكَانَ إِلى نِصْفِ تَمَشَّى نُؤْمُبَرُ اور آج میں نے اپنے اس قصیدہ کی نظم کو چھاپ دیا۔ اور نومبر کا مہینہ قریبا نصف گذر چکا تھا كَذَالِكَ مِنْ شَعْبَانَ نِصُفْ كَمِثْلِهِ فَيَا رَبِّ بَارِكُهَا لِمَنْ يَتَذَكَّرُ اسی طرح شعبان کا بھی نصف تھا۔ پس اے میرے رب ! ان کے لئے اس کو مبارک کر جو ہدایت پر آنا چاہے رمَيْتُ لِاغْتَالَنُ وَمَا كُنتُ رَامِيَّا وَلَكِن رَّمَاهُ اللهُ رَبِّي لِيُظْهِرُ میں نے اس رسالہ کو تیر کی طرح چلایا تا یک دفعہ دشمن کا کام تمام کروں ۔ اور دراصل میں نے اس کو نہیں چلایا بلکہ خدا نے چلایا تا مجھے غلبہ دے سہو کا تب سے بِسَيْفِ الله کا ترجمہ رہ گیا ہے ۔ مکمل ترجمہ یوں ہے ۔ ”ہم نے خدا کی تلوار سے اپنے دشمن ابوالوفا کو مار دیا“۔ (شمس)