اِعجاز احمدی — Page 198
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۹۸ اعجاز احمدی ضمیمه نزول مسیح (۸۵) فَابْشِرُ وَبَشِّرُ كُلَّ غُولٍ يَسُبُّنِي سَيَأْتِيْكَ مِنِّي بِالتَّحَائِفِ سَرْوَرُ پس خوش ہو اور ہر ایک غول جو مجھے گالی دیا کرتا تھا اسکو بشارت دے۔ عنقریب میری طرف سے سید حمد سرور تحفہ لے کر تیرے پاس آئیں گے وَإِنِّي أَنَا الْبَازِي الْمُطِلُّ عَلَى الْعِدَا وَإِنِّي مُعَانٌ مِّنْ مُّعِينٍ يُكَبَّرُ اور میں وہ باز ہوں جو دشمنوں پر جاپڑتا ہے اور میں خدا تعالیٰ سے مدددیا گیا ہوں اثِرُ كُلَّ شَرْقِيِّ الْبَلَادِ وَغَرْبِهَا وَكُلَّ ادِيبٍ كَانَ كَالْبَقٌ يَطْمِرُ تو مشرق مغرب کو میرے مقابل پر برانگیختہ کر اور ہر ایک ادیب کو بلا لو جو مچھر کی طرح کودتا تھا وَمَنْ كَانَ يَحْكِي نَاقَةً مُشْمَعِلَّةً صَغَارٌ يَمُرُّ الْقَوْمَ فَاسْعَوْا وَدَبِّرُوا اور اس شخص کو بلا لو جو تیز رو اونٹنی کے مشابہ ہو۔ قوم کو بڑی خواری پیش آئی ہے۔ دوڑو اور کچھ تد بیر کرد وَإِنِّي لَعَمُرِ اللَّهِ لَسُتُ بِجَائِرٍ وَإِن كُنتَ تَأْتِي بِالصَّوَابِ فَادْبِرُ اور میں بخدا ظالم نہیں ہوں ۔ اگر تمہارا جواب درست ہوگا تو میں پیچھے ہٹ جاؤں گا وَإِن كُنتَ لَا تُصْغِي إِلَيْنَا تَغَافُلَا تَهُدُّ وَتُلْغِى كُلَّمَا كُنْتَ تَعْمُرُ اور اگر تو نے ہمارے اس قول کی طرف توجہ نہ کی ۔ تو تو اس عمارت کو ڈھا دے گا اور بریکار کر دے گا جو تو نے بنائی تھی الستَ تَرَى يَرْمِي الْقَنَا مَنْ عِنْدَكُمْ جَهُولٌ وَلَا يَدْرِى الْعُلُومَ وَاَكْفَرُ کیا تو نہیں دیکھتا کہ وہ شخص تم پر نیزے چلا رہا ہے کہ جو تمہارے نزدیک جاہل ۔ بے علم کی فَايْنَ ضَرَتْ مِنْكُمُ عَلَامَةٌ صِدْقِكُمْ وَاَيْنَ اخْتَفى عِلْمٌ بِهِ كُنتَ تُكْفِرُ پس کہاں کو دکر تمہاری سچائی کی علامت چلی گئی اور کہاں وہ علم چلا گیا جس کے ساتھ تو کا فر بنا تا تھا وَأَيْنَ التَّصَلُّفُ بِالْفَضَائِلِ وَالنُّهَى وَأَيْنَ بِهَذَا الْوَقْتِ قَوْمٌ وَّ مَعْشَرُ اور کہاں وہ لاف زنی (جو ) فضیلت اور عقل کی کی جاتی تھی اور کہاں ہے اس وقت تیری قوم اور تیرا گر وہ ؟ وَأَيْنَ عَفَتْ مِنْكُمْ طَلَاقَةُ الْسُنِ سَلَاطٍ عَلَيْنَا مِثْلَ سَيْفِ يُشَهَّرُ اور کہاں نابود ہوگئی زبانوں کی چالا کی ۔ وہ زبانیں جو ہم پر تلوار کی طرح کھینچی گئی تھیں سہو کا تب سے واکفر کا ترجمہ رہ گیا ہے۔ مکمل ترجمہ یوں ہے۔ ” جو تمہارے نزدیک جاہل۔ بے علم اور کافر ہے۔''(شمس)