اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 192 of 566

اِعجاز احمدی — Page 192

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۹۲ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح مَنَعْنَا مِنَ الْكِذَبِ الْكَثِيرِ فَكَاثَرُوا وَشَرُّ خِصَالِ الْمَرُءِ كِذَّبٌ يُكَرِّرُ ہم نے بہت جھوٹ سے ان کو منع کیا پس انہوں نے جھوٹ کثرت کے ساتھ بولنا شروع کیا۔ اور انسان کی بدترین خصلت وہ جھوٹ ہے جو بار بار بیان کرتا ہے كَتَبتَ فَوَيْلٌ تِلَانَامِلِ وَالْقَلَمِ وَتَبَّتْ يَدٌ تُغْوِى الْآنَامَ وَتَهُدُرُ تو نے اپنی کتاب لکھی پس ان انگلیوں پر واویلا ہے۔ اور ہلاک ہو گیا وہ ہاتھ جولوگوں کو گمراہ کرتا اور بکواس کرتا ہے وَكَيْفَ الْفَرَاغَةِ لِلرِّسَالَةِ حُصِّلَتْ اَلَمْ يَكُ طَنْبُورٌ وَّمَا أَنْتَ تَزْمُرُ اور کیونکر رسالہ تالیف کرنے کے لئے فراغت پیدا ہوگئی۔ کیا طنبور اور دوسرے مزامیر تیرے پاس موجود نہ تھے؟ أوَانِسُ رِجْزَ الْكِذَبِ فِيهَا كَأَنَّهَا كَنِيفٌ وَقَدْ عَايَنْتُ وَالْعَيْنُ تَقْذُرُ میں جھوٹ کی پلیدی اس رسالہ میں دیکھتا ہوں گویا وہ یا خانہ ہے اور میں نے دیکھا اور آنکھوں نے کراہت کی زَمَانٌ يَسُحُ الشَّرَّ عَنْ كُلِّ فِيقَةٍ وَزَلْزَلَةٌ اَرْدَى الْأَنَاسَ وَصَرُصَرُ یہ وہ زمانہ ہے کہ وقتا فوقتا شر کے بادل سے پانی نکال رہا ہے اور ایک زلزلہ ہے جس نے لوگوں کو ہلاک کر دیا اور ہو اسخت اور تیز چل رہی ہے (۰) فَفِي هَذِهِ الْأَيَّامِ يُطْرَى ابْنُ مَرْيَمَ مَسِيحٌ أَضَلَّ بِهِ النَّصَارَى وَخَسَّرُوا پس ان دنوں وہ مسیح تعریف کیا جاتا ہے۔ جس کے ساتھ نصاری نے مخلوق کو گمراہ کیا اور ہلاک کیا گذلِكَ فِي الْإِسْلَامِ عَاثَ تَشَيُّع آبَادُوا كَثِيرًا كَاللصوص وَدَمَّرُوا اسی طرح اسلام میں شیعہ مذہب پھیل گیا ہے۔ چوروں کی طرح بہتوں کو ہلاک کر چکے ہیں نَرى شِرْكَهُمْ مِثْلَ النَّصَارَى مُخَوِّفًا نَرَى الْجَاهِلِينَ تَشَيَّعُوا وَ تَنَصَّرُوا ہم ان کے شرک کو نصاری کی طرح خوفناک دیکھتے ہیں۔ ہم جاہلوں کو دیکھتے ہیں کہ شیعہ ہوتے جاتے ہیں اور نصرانی بھی فَتُبُ وَاتَّقِ الْقَهَّارَ رَبُّكَ يَا عَلِيُّ وَإِنْ كُنتَ قَدْ اَزْمَعْتَ حَرْبِي فَاحْضُرُ پس اے علی حائری ! تو خدا سے ڈر اور تو بہ کر۔ اور اگر تو نے میرے مقابلہ کا قصد کر لیا ہے تو میں حاضر ہوں عَكَفْتُمْ عَلَى قَبْرِ الْحُسَيْنُ كَمُشُرِي فَلا هُوَ نَجَّاكُمْ وَلَا هُوَ يَنصُرُ تم نے مشرکوں کی طرح حسین کی قبر کا اعتکاف کیا۔ پس وہ تمہیں چھڑا نہ سکا اور نہ مدد کر سکا أَلَا رُبَّ يَوْمٍ كَانَ شَاهِدَ عِجْزِكُمْ وَلَا سِيَّمَا يَوْمٌ إِذَا الصَّحُبُ خُيْرُوا خبر دار ہو کہ تمہارے عاجز رہنے کے لئے کئی دن گواہ ہیں۔ خصوصاً وہ دن جب کہ ابوبکر اورعمر اور عثمان خلیفے ہو گئے اور حضرت علی رہ گئے مولوی علی حائری شیعہ کی نسبت