اِعجاز احمدی — Page 177
روحانی خزائن جلد ۱۹ 122 اعجاز احمدی ضمیمه نزول اسیح مَنْ ذَايُعَادِيُنِي وَإِنِّى حَبِيْبُهُ وَمَنْ ذَا يُرَادِينِى إِذِ اللَّهُ يَنْصُرُ (٦٥) اور کون میرا دشمن ہوسکتا ہے جبکہ خدا مجھے دوست رکھتا ہے اور کون سنگ اندازی کے ساتھ مجھ سے لڑائی کر سکتا ہے جبکہ خدا میر امد دگار ہے وَلَوْكُنتُ كَذَّابًا كَمَا هُوَ زَعْمُهُمُ لَقَدْ كُنتُ مِنْ دَهُرٍ أَمُوتُ وَأَقْبَرُ اور اگر میں جھوٹا ہوتا جیسا کہ اُن کا گمان ہے ۔ تو میں ایک مدت سے مرا ہوتا اور قبر میں داخل ہوتا يَظُنُّونَ أَنِّي قَدْ تَقَوَّلْتُ عَامِدًا بِمَكْرٍ وبَعْضُ الظَّنِّ إِثْمٌ وَّ مُنْكَرُ وہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ میں نے عمد جھوٹ بنالیا اور مکر سے جھوٹ بنایا اور بعض ظن ایسے گناہ ہیں جو شرع اور عقل کو ان کے قبول کرنے سے انکار ہے وَ كَيْفَ وَإِنَّ اللَّهَ أَبْدَى بَرَاءَتِي وَجَاءَ بِآيَاتٍ تَلُوحُ وَتَبْهَرُ اور یہ کیوں کر ؟ اور خدا نے تو میری بر بہت ظاہر کر دی اور وہ نشان دکھلائے جو روشن اور واضح ہیں وَ يَأْتِيكَ وَعْدُ اللَّهِ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَى فَتَعْرِفُهُ عَيْنٌ تُحَدُّ وَ تُبْصِرُ اور خدا کا وعدہ اس طور سے تجھے پہنچے گا کہ تجھے خبر نہیں ہوگی۔ پس اس کو وہ آنکھ شناخت کرے گی جو اس دن تیز اور بینا ہوگی أَمُكْفِرٍ مَهْلًا بَعْضَ هذَا التَّهَكُم وَخَفْ قَهُرَ رَبِّ قَالَ لَا تَقْفُ ، فَاحْذَرُ اے میرے کافر کہنے والے! اس غم و غصہ کو کچھ کم کر اور اس خدا سے ڈر جس نے کہا ہے لَا تَقْفُ مَالَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ وَإِذْ قُلْتُ إِنِّي مُسْلِمٌ قُلْتَ كَافِرٌ فَأَيْنَ التَّقَى يَا أَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ اور جب میں نے کہا کہ میں مسلمان ہوں تو نے کہا کہ کافر ہے پس تیری تقویمی کہاں ہے اے دلیری کرنے والے! وَإِنْ كُنتَ لَا تَخْشَى فَقُلْ لَّسْتَ مُؤْمِنًا وَيَأْتِي زَمَانٌ تُسْتَلَنَّ وَتُخْبَرُ اور اگر تو ڈرتا نہیں ہے پس کہہ دے کہ تو مومن نہیں اور وہ زمانہ چلا آتا ہے کہ تو پو چھا جائے گا اور آگاہ کیا جائے گا وَإِنِّي تَرَكْتُ النَّفْسَ وَالْخَلْقَ وَالْهَوَى فَلَا السَّبُّ يُؤْذِينِي وَلَا الْمَدْحُ يُبْطِرُ اور میں نے نفس اور مخلوق اور ہوا و ہوس کو چھوڑ دیا ہے۔ بس اب مجھے نہ تو گالی دکھ دیتی ہے اور نہ تعریف ناز اور خوشی پیدا کرتی ہے وَ كُم مِّنْ عَدُوٌّ كَانَ مِنْ أَكْبَرِ الْعِدَا فَلَمَّا آتَانِى صَاغِرًا صِرَتْ اَصْغُرُ اور بہت لوگ ہیں کہ جو میرے سخت دشمن تھے۔ پس جب اسیا دشمن کسر نفسی سے میرے پاس آیا تو میں نے اُس سے بڑھ کر کس نفسی کی وَلَسْتُ بِذِي كُهْرُوْرَةٍ غَيْرَانَّنِي إِذَا زَادَ فُحْشَا ذُوْعِنَادٍ أَصَعْرُ اور میں کینہ ور آدمی نہیں ہوں ۔ ہاں اس قدر ہے کہ جب کوئی گالی دینے میں حد سے بڑھ جائے تو میں اُس سے منہ پھیر لیتا ہوں