اِعجاز احمدی — Page 150
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۵۰ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح اب میں اپنے خدائے قدیر و کریم وقد وس و غیور پر تو کل کر کے قصیدہ کولکھتا ہوں اور اپنے موید اور حسن سے مدد چاہتا ہوں اے میرے پیارے قادر اور دلوں کے اسرار کے گواہ میری مدد کر اور ایسا کر کہ یہ تیرانشان دنیا میں چمکے اور کوئی مخالف میعاد مقررہ میں اس کی نظیر بنانے میں قادر نہ ہواے میرے پیارے ایسا ہی کر اور بہتوں کو اِس نشان اور اس تمام مضمون سے ہدایت دے ۔ آمین ثم آمین اور وہ قصیدہ یہ ہے۔ الْقَصِيدَةُ الْإِعْجَازِيَّةُ آيَا أَرْضَ مُةٍ قَدْ دَفَاكِ مُدَمَّرُ وَارْدَاكِ ضِلِيلٌ وأَغْرَاكِ مُوْغِرُ اے مد کی زمین! ایک ہلاک شدہ نے تیری خستگی کی حالت میں تجھے ہلاک کیا۔ اور سخت گمراہ کرنے والے نے تجھے مارا اور ایک غصہ دلانے والے نے تجھے برانگیختہ کیا دَعَوْتِ كَذَوْبًا مُفْسِدًا صَيْدِيَ الَّذِي كَحُوتِ غَدِيرِ أَخُذُهُ لَا يُعَدَّرُ تو نے ایک جھوٹے مفسر میرے شکار کو بلا لیا۔ جس کا پکڑ نا ڈھاب کی مچھلی کی طرح بڑا کام نہیں وَجَاءَكِ صَحْبِي نَاصِحِينَ كَاخْوَةِ يَقُولُونَ لَا تَبْغُوا هَوًى وَتَصَبَّرُوا اور میرے دوست تیرے پاس آئے جو بھائیوں کی طرح نصیحت کرتے تھے۔ اور کہتے تھے کہ ہواؤ ہوس کی طرف میل مت کرو اور صبر کرو فَظَلَّ أُسَارَى كُمُ أَسَارَى تَعَصُّبِ يُرِيدُونَ مَنْ يَّعْوِى كَذِتُبِ وَ يَخْتِرُ پس تم میں سے وہ لوگ جو تعصب کے قیدی تھے۔ انہوں نے چاہا کہ ایسا شخص تلاش کریں جو بھیڑیے کی طرح چینے اور فریب کرے مد عربی علم ہے عجمی نہیں۔ مسلمان جن جن ملکوں میں گئے اور جو جوانہوں نے نام رکھے وہ اکثر عربی تھے۔ منہ دفو کے معنی ہیں خستہ کو کشتہ کرنا ۔ سو مد کے لوگ اپنے اوہام کی وجہ سے پہلے ہی خستہ تھے ثناء اللہ نے جا کر اور جھوٹ بول کران کو کشتہ کر دیا اور وہ خود مدمر تھا یعنی ہمارے آگے ہلاک شدہ تھا۔ سو ہلاک شدہ نے ان نا دانوں کو ہلاک کر دیا۔ منہ لے ایڈیشن اول میں اس قصیدہ پر اعراب نہیں دئے گئے سوائے چند ایک مقامات کے اب قارئین کی سہولت کے لئے یہ اعراب دیئے جارہے ہیں۔ (ناشر)