حجة اللہ — Page 156
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۱۵۶ حجة الله اس کو پکڑ لیا۔ یہ دونوں نمونے آتھم اور لیکھرام کے معرفت کے بھوکوں پیاسوں کے لئے نہایت مفید ہیں۔ ان سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ خدا کیسا رحیم و کریم ہے جو نرمی کرنے والوں سے نرمی کرتا ہے اور کیسا غیور ہے جو چالا کی کرنے والوں کو جلد پکڑتا ہے۔ آتھم کا پیشگوئی کے سننے سے ٹھنڈا اور سرد ہو جانا اور لیکھرام کا شوخ ہو جانا ضرور چاہتا تھا کہ دو مختلف نتیجے پیدا ہوں ۔ اے نا دانوں ! کیا یہ روا تھا کہ خدا کی الہامی شرط پوری نہ ہوتی ؟ یا وہ نرمی کے محل پر نرمی استعمال نہ کرتا اور ڈرنے والے کو فی الفور اٹھا کر پتھر مارتا ؟! یہ بھی سن چکے ہو کہ الہام میں رجوع کی شرط لگا کر آتھم کی فطرتی خاصیت کی طرف اشارہ کر دیا تھا۔ اگر اس کی فطرت میں خوف قبول کرنے کی قوت نہ ہوتی تو خدار جوع کی شرط الہام میں ظاہر نہ کرتا۔ اور جوع ایک فعل قلب ہے جس میں ظاہری اسلام شروا نہیں ۔ سو آتھم نے اپنے اقوال افعال سے ظاہر کر دیا کہ وہ ضرور اس شرط کا پابند ہو گیا۔ پس وہ رحیم خدا جس نے فرمایا ہے کہ جب کشتی میں بیٹھنے والے غرق ہونے کے وقت میری طرف رجوع کریں تو میں ان کو اس وقت نجات دے دیتا ہوں ۔ گو جانتا ہوں کہ بعد میں پھر اپنی شقاوت کی طرف عود کر آئیں گے۔ اسی بردبار خدا نے آتھم کو الہامی شرط کا اس کے رجوع پر فائدہ دے دیا اور پھر آ قم بعد اس کے دین اسلام کے رد کی تالیفات میں مشغول نہیں ہوا اور نہ نالش کی اور نہ قسم کھائی۔ یہاں تک کہ اس دنیا سے گذر گیا اور خوف کا اقرار کیا۔ پس اگر چہ بے ایمانوں کا تو کچھ علاج نہیں مگر ایمان دار آتھم کی اس مستمرہ اور یہی غیر تبدل قاعدہ کتاب الہی نے بیان کیا ہے اور غور کرنے سے ظاہر ہوگا کہ جو مسٹر عبد اللہ آتھم کے بارے میں یعنی سزائے ہادیہ کے بارے میں الہامی شرط تھی وہ در حقیقت اسی سنت اللہ کے مطابق ہے کیونکہ اس کے الفاظ یہ ہیں کہ بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے لیکن مسٹر عبد اللہ آتھم نے اپنی مضطر بانہ حرکات سے ثابت کر دیا کہ اس نے اس پیشگوئی کو تعظیم کی نظر سے دیکھا جو الہامی طور پر اسلامی صداقت کی بنیاد پر کیگئی تھی ۔ اور خدا تعالیٰ کے الہام نے بھی مجھ کو یہی خبر دی کہ ہم نے اس کے ہم اور غم پر اطلاع پائی یعنی وہ اسلامی پیشگوئی سے خوفناک حالت میں پڑا اور اس پر رعب غالب ہوا۔ اس نے اپنے افعال سے دکھا دیا کہ اسلامی پیشگوئی کا کیسا ہولناک اثر اس کے دل پر ہوا اور کیسی اس پر گھبراہٹ اور دیوانہ بین اور دل کی حیرت بقيه حاشيه