حقیقةُ الوحی — Page 613
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۶۱۳ تتمه یہ کہ وہ نادار ہیں طاقت ادائے قیمت نہیں رکھتے اور میں دعا کرتا ہوں کہ جس شخص کو یہ کتاب پہنچے اور وہ خدا تعالیٰ کی قسم سے لا پروا رہ کر اور خدا کی قسم کو بے عزتی سے دیکھ کر کتاب کو اول سے آخر تک نہ پڑھے اور یا کچھ حصہ پڑھ کر چھوڑ دے اور پھر بد گوئی سے باز نہ آوے خدا ایسے لوگوں کو دنیا اور آخرت میں تباہ اور ذلیل کرے۔ آمین لیکن جو شخص اول سے آخر تک کتاب کو پڑھے اور خوب سمجھے اُس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے اب میں اس اعلان کو ختم کرتا ہوں وَالسَّلام عَلَى مَنِ اتَّبع الهُدَى للن میرزا غلام احمد مسیح موعود مقام قادیان - ۱۵ مارچ ۱۹۰۷ء مطبوعه میگزین پریس قادیان