حقیقةُ الوحی — Page 611
روحانی خزائن جلد ۲۲ بسم الله الى الرَّحِيمِ ۶۱۱ تتمه مَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَىٰ رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ اعلان بخدمت علمائے اسلام قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِايْتِهِ یعنی اس شخص سے ظالم ترکون ہے جو خدا پر افترا کرے یا خدا کی آئینوں اور نشانوں کا مکذب ہو ہر ایک کو معلوم ہے کہ میرے اِس دعوے پر کہ میں خدا تعالیٰ سے مامور ہو کر آیا ہوں اور اس کے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف ہوں ۔ چھبیس برس کے قریب عرصہ گذر گیا ہے اور اس مدت میں باوجود یکہ میرے سلسلہ کے معدوم کرنے کے لئے ہر ایک مخالف نے ناخنوں تک زور لگائے اور مجھے حکام کی طرف بھی کھینچا مگر میں اُن کے ہر ایک حملے کے وقت میں محفوظ رہا۔ تعجب کہ اُن کو با وجود صد ہانا کامیوں کے جو میرے استیصال کے بارے میں ہوئیں اب تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ایک پوشیدہ ہاتھ میرے ساتھ ہے جو اُن کے ہاتھ سے مجھے بچاتا ہے۔ مجھے وہ کذاب اور دجال اور مفتری تو کہتے ہیں مگر اس بات کا جواب نہیں دیتے کہ دنیا میں کون سا ایسا کذاب گذرا ہے جس کو خدا دشمنوں کے خطرناک حملوں سے چھیں برس تک بچاتا رہا یہاں تک کہ اُس نے اپنے خاص فضل سے صدی کے چہارم حصہ تک اُس کو سلامت رکھا اور ترقی پر ترقی بخشی اور ایک فرد سے لاکھوں انسان اس کے تابع کر دیئے اور کسی دشمن کی پیش نہ گئی اور آئندہ ترقیات کی خبر نہیں اور کون سا دنیا میں ایسا کذاب گذرا ہے جس کے مقابل پر ہر ایک مومن مباہلہ کے وقت موت یا کسی اور قسم کی تباہی سے الانعام : ۲۲