حقیقةُ الوحی — Page 610
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۶۱۰ تتمه (۷۰) اور شوخی پھیل گئی ہے اور لوگ تکذیب سے باز آنے والے نہیں جب تک خدا اپنا قومی ہاتھ نہ دکھلا دے۔ بعد اس کے الہام ہوا ۔ اُس کا نتیجہ سخت طاعون ہے جو ملک میں پھیلے گی ۔ کئی نشان ظاہر ہوں گے۔ کئی بھاری دشمنوں کے گھر ویران ہو جائیں گے۔ وہ دنیا کو چھوڑ جائیں گے۔ ان شہروں کو دیکھ کر رونا آئے گا وہ قیامت کے دن ہوں گے زبر دست نشانوں کے ساتھ ترقی ہوگی ۔ ایک ہولناک نشان یعنی ان میں سے ایک ہولناک نشان ہو گا ۔ شاید وہی زلزلہ ہو جس کا وعدہ ہے یا آسمان سے کوئی اور نشان ظاہر ہو یا طاعون قیامت کا نمونہ دکھلاوے ۔ پھر خدا تعالیٰ مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ میری رحمت تجھ کو لگ جائے گی اللہ رحم کرے گا۔ اَعْيَيْنَاک یعنی ہم اس قدرنشان دکھلائیں گے کہ تو دیکھتے دیکھتے تھک جائے گا۔ اور پھر ۳ ارمئی ۱۹۰۷ ء روز دوشنبہ کو الہام ہوا سننجیک۔ سنعلیک سنکر مک اکرامًا عجبا۔ یعنی ہم عنقریب تجھ کو دشمنوں کے شر سے نجات دیں گے ۔ اور ہم تجھے اُن پر غالب کر دیں گے۔ اور ہم تجھے ایک عجیب طور پر بزرگی دیں گے۔ اور درحقیقت وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں محض خدا کے نشانوں سے شناخت کئے جاتے ہیں اگر خدا اپنے ہاتھوں سے فیصلہ نہ کرے تو صرف باتوں سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔ ۱۵ رمئی ۱۹۰۷ء