حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 609 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 609

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۶۰۹ تتمه اس دعا کا ماحصل یہ ہے کہ نشان کے طور پر کوئی اور بلا آریوں پر نازل ہو۔ یہ پیشگوئیاں ہیں جو آریہ سماج کے حق میں کی گئی تھیں۔ سو ایک عقل مند سمجھ سکتا ہے کہ وہ کیسے (۱۲۹) کھلے کھلے طور پر ظہور میں آگئی ہیں اور آریہ سماج کا نحس ستارہ ظاہر ہو گیا چنانچہ اُن کے مطابق قادیان کی آریہ سماج کے پر جوش ممبر جو اخبار شبھ چلنک کو چلاتے تھے طاعون کے ایک ہی طمانچہ سے سب کے سب ہلاک ہو گئے جیسا کہ کتاب «نسیم دعوت میں اُن کا طاعون سے ہلاک ہونا پانچ برس پہلے بتلایا گیا تھا اور دوسرے مقامات کے آریہ پنجاب کے آریوں میں سے جو سر گروہ کہلاتے تھے جن کی شوکت اور شان کی وجہ سے آریہ لوگ شوخ دیدہ ہو گئے تھے اکثر ان کے اپنے باغیانہ خیالات سے سزایاب ہو گئے اور بعض اس گورنمنٹ کے قلمرو سے باہر نکالے گئے ۔ افسوس کہ ان لوگوں نے انگریزی سلطنت کے ہزار ہا احسان دیکھ کر پھر نمک حرامی کی اور بغاوت کے کلمات سے سخت بدذاتی دکھلائی۔ مگر ضرور تھا کہ وہ پیشگوئیاں پوری ہوتیں جو آج سے پانچ برس پہلے ان لوگوں کے زوال اور تباہی کی نسبت بتلائی گئی تھیں۔ اب یقیناً سمجھو کہ آریہ سماجوں کا خاتمہ ہے اور جیسا کہ خدا نے وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوا ۔ کیا انسان کی طاقت ہے کہ قبل از وقت ایسی پیشگوئیاں کر سکے؟ پس اُس خدا کا ہزار ہزار شکر ہے اور تمام حمد اور جلال اُسی کو مسلم ہے جو اسلام کی تائید میں ایسے بڑے بڑے نشان ظاہر کرتا ہے۔ وَالسَّلَام عَلَى من اتبع الهدى۔ میں اس قدر لکھ چکا تھا کہ آج ۱۲ مئی ۱۹۰۷ ء روز یکشنبہ کو ایک شخص مجھ کو کشفی طور پر دکھلایا گیا مگر میں اُس کی شکل بھول گیا صرف یہ یاد رہا کہ وہ ایک سخت دشمن ہے کہ اپنی تقریروں اور تحریروں میں گالیاں دیتا ہے۔ اور سخت بد زبانی کرتا ہے۔ بعدا سکے الہام ہوا۔ بدی کا بدلہ بدی ہے اُس کو پلیگ ہو گئی یعنی ہو جائے گی پس میں یقین کرتا ہوں کہ جلد یا کچھ دیر سے تم سنو گے کہ کوئی ایسا سخت دشمن پلیگ کا شکار ہو جائے گا۔ اگر ایسا کوئی دشمن جس پر تمہارے دل بول اُٹھیں کہ یہ الہام کا مصداق ہوسکتا ہے طاعون میں مبتلا نہ ہوا تو تمہارا حق ہے کہ تم تکذیب کرو۔ بعد اس کے مجھے دکھلایا گیا کہ ملک میں بہت غفلت اور گناہ