حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 520 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 520

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۲۰ تتمه حقيقة الوحى میرا گناہ کیا ہے میں اُس کو گھسیٹوں گا اور اس کو دوزخ دکھلاؤں گا یعنی عیسی ابن مریم کے ظہور سے تو لوگ کچھ بھی متنبہ نہ ہوئے اب میں اپنے اس بندہ کو موسیٰ کی صفات میں ظاہر کروں گا اور فرعون اور ہامان کو وہ دن دکھاؤں گا جس سے وہ ڈرتے تھے۔ سواے عزیز و مدت تک میں مسیح ابن مریم کے رنگ میں دُکھ اُٹھاتا رہا اور جو کچھ قوم نے کرنا چاہا میرے ساتھ کیا اب خدا ۲۶ میرا نام موسیٰ رکھتا ہے جس سے سمجھا جاتا ہے کہ مقابل کے لوگوں کا نام اُس نے فرعون رکھا ہے اور یہ نام آج سے نہیں بلکہ اس بات پر چھپیں برس گزرے ہیں جبکہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں میرا نام موسیٰ رکھ کر فرمایا انت منی بمنزلة موسیٰ اور پھر اسی براہین احمدیہ میں میرانام موسی رکھ کر فرمايا و لما تجلى ربّه للجبل جعله دگا وخرّ مُوسى صعقا مگر چونکہ خدا نے ابتدا نرمی سے کی اور اپنی بُردباری کو پورے طور پر دکھلایا اس لئے میرا نام ابن مریم رکھا گیا کیونکہ ابن مریم اپنی قوم سے کوفتہ خاطر رہا اور اس کو بہت دکھ دیا گیا اور ستایا گیا اور عدالتوں کی طرف اس کو کھینچا گیا اور اُس کا نام کا فر اور مکار اور ملعون اور دجال رکھا گیا اور نہ صرف اسی پر کفایت کی گئی بلکہ یہ چاہا گیا کہ اس کو قتل کر دیا جائے مگر چونکہ وہ خدا کا برگزیدہ تھا اور اُن لوگوں میں سے تھا جن کے ساتھ خدا ہوتا ہے اس لئے وہ خبیث قوم علیه الهام ۱۵ مارچ ۱۹۰۷ء جو۲ مارچ کو اخبار بدر میں شائع ہو چکا ہے اور بعد میں بھی۔ اس کی عبارت یہ ہے ایک موسیٰ ہے میں اُس کو ظاہر کروں گا اور لوگوں کے سامنے اُس کو عزت دوں گا بلجت آیاتی۔ تلک آیات ظهرت بعضها خلف بعض اجر الاثيم واريه الجحيم انی اثرتک و اخترتک (ترجمہ) میرے نشان روشن ہوں گے بعض نشان بعض کے بعد ظہور میں آئیں گے تا اس موسیٰ کی عزت ظاہر کی جائے ۔ پر جس نے میرا گناہ کیا ہے میں اُس کو گھسیٹوں گا اور اُس کو دوزخ دکھلاؤں گا۔ میں نے تجھ کو چن لیا اور اختیار کیا۔ تیری عاجزانہ راہیں مجھے پسند آئیں۔ میرا دشمن ہلاک ہو گیا ۔ ان اللہ مع الصادقین ۔ خدا بچوں کے ساتھ ہے۔ یہ پیشگوئی کھلے طور پر با بو الہی بخش کو منٹ کی نسبت ہے جو ے مارچ ۷ء کو اعون سے فوت ہوگیا کیونکہ اس نے موسیٰ ہونے کا دعویٰ کیا تھا سوخدا فرما تا ہے کہ موسیٰ ایک ہی اس زمانہ میں ہے جس کو میں نے موسیٰ بنایا۔ پر وہ شخص جو خود بخود موسی بن گیا وہ ہلاک ہوگا تا صادق اور کا ذب میں فرق ظاہر ہو جائے چنانچہ طاعون جو دوزخ کا ایک نمونہ ہے اس میں با بوند کور گرفتار ہو کر اس دار فانی کو تاریخ ۷ مارچ ۱۹۰۷ء میں چھوڑ گیا ۔ فاعتبروا یا اولی الابصار_منه سہو کتابت ہے۔ درست تاریخ بمطابق بدر ۲۱ مارچ ہے۔ (ناشر) سہو کتابت ہے ۔ ے ا پریل ۱۹۰۷ ء ہونا چاہیے جس کی تصدیق کتاب طذا کے صفحہ ۵۴۰ اور صفحہ ۵۴۴ سے ہوتی ہے۔ (ناشر)