حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 368 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 368

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۶۸ حقيقة ا از ان ماہ صفر کو یہ الہام خواب میں ہوا مرزا صاحب فرعون الحمد لله على ذالك ۔ اب مرزا (۳۵۵) کا دعوی بھی غلط ہو گیا اور مرزا صاحب مراد کو پہنچ گئے اور جس وقت مجھ کو پہلا الہام ہوا تھا بیدار ہوتے ہی یہ تعبیر دل میں آئی کہ فرعون مرزا صاحب ہیں اور ہامان نور دین ۔ مجھے اہل اسلام کی ۳۵۵ خیر خواہی کے لئے اطلاع دینی ضرور تھی۔ ہن توں بھی حق کہن دے اُتے اک نہیں بھراوا اہل نفاق بلائیں ٹریاں لوکاں دین بھلاوا العبد عبدالرحمن محی الدین لکھو کے اقامہ بتاریخ ۲۱ ماہ ربیع الاول ۱۳۱۲ھ یہ ہے خط مولوی عبدالرحمن محی الدین کا اور بعد نقل کے بخدمت مکرمی مولوی حکیم نور دین صاحب واپس کیا گیا۔ مولوی صاحب موصوف اس کو حفاظت سے رکھیں گے جس کا جی چاہے دیکھ لے ☆ حاشيه اے ہے۔ واذ یمکربک الذين كفر او قد لى يا هامان لعلى اطلع على الله موسى وانّي لاظنه من الكاذبين تبت يدا أبي لهب و تب ۔ ما كان له ان يدخل فيها الا خائفا۔ وما اصابک فمن الله الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوالعزم۔ الا انها فتنة من الله ليحبّ حبًا جما۔ حبًّا من الله العزيز الاکرم عطاء غیر مجذوذ ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحه۵۱۰ و صفحه ۵۱۔ ترجمہ : یاد کرو وہ زمانہ جبکہ ایک فرعون تجھے کا فرٹھیرائے گا اور اپنے رفیق ہامان کو کہے گا کہ تو تکفیر کی آگ بھڑ کا دے یعنی ایسا تیز فتو می لکھ کہ لوگ اُس فتوے کو دیکھ کر اُس شخص کے دشمن جانی ہو جائیں اور کا فرسمجھنے لگیں تا کہ میں دیکھوں کہ اس موسیٰ کا خدا اس کی کچھ مدد کرتا ہے یا نہیں اور میں تو اس کو جھوٹا خیال کرتا ہوں ۔ ابی لہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے جن سے اُس نے فتویٰ لکھا تھا اور وہ آپ بھی ہلاک ہو گیا اُس کو نہیں چاہیے تھا کہ یادر ہے کہ اس وحی الہی میں دونوں قراء تیں ہیں گھر بھی اور گھر بھی ۔ اور اگر کفر کی قراءت کی رو سے معنے کئے جائیں تو یہ معنی ہوں گے کہ پہلے شخص مستفتی میرے پر اعتقاد رکھتا ہوگا اور متقدمین میں داخل ہوگا اور پھر بعد میں برگشتہ اور منکر ہو جائے گا اور یہ معنی مولوی محمد حسین بٹالوی پر بہت چسپاں ہیں جنہوں نے براہین احمدیہ کے ریویو میں میری نسبت ایسا اعتقادظاہر کیا کہ اپنے ماں باپ بھی میرے پر فدا کر دئیے۔ منہ بمطابق براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد اول صفحه ۲۰ حاشیه درحاشیہ نمبر۳' الذی ہونا چاہیے۔(ناشر)