حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 317 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 317

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۱۷ حقيقة الوحى آئی لو یو ۔ آئی ایم ودیو ۔ میں آئی ایم پہلی ، لائف آف پین ۔ آئی شیل ہیلپ یو ۔ آئی (۳۰۴ کین واٹ آئی ول ڈو۔ وی کین واٹ وی ول ڈو، گو ڈاز کمنگ بائی ہر آرمی ۔ ہی ازود یوٹور کل اینمی ۔ دی ڈیز شیل کم وبین گوڈشیل ہیلپ یو ۔ گلوری بی ٹو دی لارڈ ۔ گوڈ میکر آف ارتھ اینڈ ہیون کی ( ترجمہ ) میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ ہاں میں خوش ہوں۔ زندگی دکھ کی (یعنی موجودہ زندگی تمہاری تکالیف کی زندگی ہے) میں تمہاری مدد کروں گا ۔ میں کرسکتا ہوں جو چاہوں گا۔ ہم کر سکتے ہیں جو چاہیں گے۔ خدا تمہاری طرف ایک لشکر کے ساتھ چلا آتا ہے۔ وہ دشمن کو ہلاک کرنے کے لئے تمہارے ساتھ ہے وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا۔ خدائے ذوالجلال آفرینند زمین و آسمان ۔ یہ وہ پیشگوئی ہے کہ انگریزی میں خدائے واحد لا شریک نے کی حالانکہ میں انگریزی خوان نہیں ہوں اور بکھی اس زبان سے نا واقف ہوں مگر خدا نے چاہا کہ اپنے آئندہ وعدوں کو اس ملک کی تمام شہرت یافتہ زبانوں میں شائع کرے سو اس پیشگوئی میں خدا تعالی ظاہر فرماتا ہے کہ جو تمہاری موجودہ حالت دُکھ اور تکلیف کی ہے میں اس کو دور کروں گا اور میں تمہاری مدد کروں گا۔ اور ایک فوج کے ساتھ تمہارے پاس آؤں گا اور دشمن کو ہلاک کروں گا۔ اس پیشگوئی میں سے بہت کچھ حصہ پورا ہو چکا ہے اور خدا تعالیٰ نے ہر ایک نعمت کا دروازہ میرے پر کھول دیا ہے اور ہزار ہا انسان دل و جان سے میری بیعت میں داخل ہیں حاشیہ: چونکہ یہ غیر زبان میں الہام ہے اور الہام الہی میں ایک سرعت ہوتی ہے اس لئے ممکن ہے کہ بعض الفاظ کے ادا کرنے میں کچھ فرق ہو اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض جگہ خدا تعالیٰ انسانی محاورات کا پابند نہیں ہوتا یا کسی اور زمانہ کے متروکہ محاورہو کو اختیار کرتا ہے اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ بعض جگہ انسانی گریمر یعنی صرف و نحو کے ماتحت نہیں چلتا۔ اس کی نظیر میں قرآن شریف میں بہت پائی جاتی ہیں۔ مثلاً یہ آیت ان هذين تسحران انسانی محو کی رو سے ان هذین چاہیے۔ منہ اه : ۶۴ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دیس لارڈ ہونا چاہیے بمطابق براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۲۳ ۔ ( ناشر )