حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 292 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 292

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۹۲ حقيقة الوحى لا ہور سے انگریزی میں ایک اخبار نکلتا ہے اُس نے بھی شہادت کے طور پر شائع کیا کہ یہ مضمون بالا رہا اور شائد بیس کے قریب ایسے اردو اخبار بھی ہوں گے جنہوں نے یہی شہادت دی اور اس مجمع میں بجر بعض متعصب لوگوں کے تمام زبانوں پر یہی تھا کہ یہی مضمون فتح یاب ہوا اور آج تک صد با آدمی ایسے موجود ہیں جو یہی گواہی دے رہے ہیں۔ غرض ہر ایک فرقہ کی شہادت اور نیز انگریزی اخباروں کی شہادت سے میری پیشگوئی پوری ہوگئی کہ مضمون بالا رہا۔ یہ مقابلہ اُس مقابلہ کی مانند تھا جو موسیٰ نبی کو ساحروں کے ساتھ کرنا پڑا تھا کیونکہ اس مجمع میں مختلف خیالات کے آدمیوں نے اپنے اپنے مذہب کے متعلق تقریریں سنائی تھیں جن میں سے بعض عیسائی تھے اور بعض سناتن دھرم کے ہندو اور بعض آریہ سماج کے ہندو اور بعض بر ہمو اور بعض سکھ اور بعض ہمارے مخالف مسلمان تھے اور سب نے اپنی اپنی لاٹھیوں کے خیالی سانپ بنائے تھے لیکن جبکہ خدا نے میرے ہاتھ اسلامی راستی کا عصا ایک پاک اور پر معارف تقریر کے پیرا یہ میں اُن کے مقابل پر چھوڑا تو وہ اثر دہا بن کر سب کو نگل گیا اور آج تک قوم میں میری اس تقریر کا تعریف کے ساتھ چر چاہے جو میرے منہ سے نکلی تھی ۔ فالحمد للہ علی ذالک۔ ۱۲۴۔ نشان ۔ تصنیف براہین احمدیہ کے زمانہ میں جبکہ لوگوں کا میری طرف کچھ رجوع نہ تھا اور نہ دنیا میں شہرت تھی روپیہ کی سخت ضرورت پیش آئی۔ اس کے لئے میں نے ☆ ۲۸۰ دعا کی تب یہ الہام ہوا دس دن کے بعد میں موج دکھا تا ہوں الا ان نصر الله قريب۔ في شائل مقیاس دن ول یو گوٹو امرتسر یعنی دس دن کے بعد روپیہ ضرور آئے گا پہلے اس سے کچھ نہیں آئے گا خدا کی مدد نزدیک ہے اور جیسے جب جننے کے لئے اونٹنی دم اُٹھاتی ہے تب اُس کا بچہ جنا نزدیک ہوتا ہے ایسا ہی مد دالہی بھی قریب ہے ۔ اور پھر انگریزی فقرہ میں یہ فرمایا کہ دس دن کے بعد جب روپیہ آئے گا تب تم امرت سر میں بھی جاؤ گے۔ یہ پیشگوئی میں نے تین ہندوؤں یعنی شرمیت ، ملا وامل، بشن داس کو۔ Then will you go to Amritsar۔