حقیقةُ الوحی — Page 281
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۸۱ حقيقة الوح وحى من رب السماوات العلى ان ربّى لا يضل ولا ينسى ۔ ظفر مبين۔ وانما يؤخرهم الى اجل مسمى انت معى و انا معك۔ قل الله ثم ذره فی غيه يتمطى۔ انه معك وانه يعلم السر وما اخفى۔ لا اله الا هو ۔ يعلم كل شيء ويرى ان الله مع الذين اتقوا والذين هم يُحسنون الحسنى۔ انا ارسلنا احمد الى قومه فاعرضوا وقالوا كذاب اشر۔ وجعلوا يشهدون عليه ويسيلون اليه كماء منهمر ۔ ان حبّى قريب انه قريب مستتر۔ ۔ (ترجمه) چکی پھرے گی اور قضا و قدر نازل ہو گی یعنی مقدمہ کی صورت بدل جائے گی جیسا کہ چکی جب گردش کرتی ہے تو وہ حصہ چکی کا جو سامنے ہوتا ہے باعث گردش کے پردہ میں آجاتا ہے اور وہ حصہ جو پردہ میں ہوتا ہے وہ سامنے آجاتا ہے مطلب یہ کہ مقدمہ کی موجودہ حالت میں جو صورت مقدمہ حاکم کی نظر کے سامنے ہے جو ہمارے لئے مضر اور نقصان رسان ہے یہ صورت قائم نہیں رہے گی اور ایک دوسری صورت پیدا ہو جائے گی جو ہمارے لئے مفید ہے اور جیسا کہ چکی کو گر دش دینے سے جو منہ کے سامنے حصہ چکی کا ہوتا ہے وہ پیچھے کو چلا جاتا ہے۔ اور جو پیچھے کا حصہ ہوتا ہے وہ منہ کے سامنے آجاتا ہے اسی طرح جو مخفی اور در پر وہ باتیں ہیں وہ منہ کے سامنے آجائیں گی اور ظاہر ہو جائیں گی اور جو ظاہر ہیں وہ نا قابل التفات اور مخفی ہو جائیں گی اور پھر بعد اس کے فرمایا کہ یہ خدا کا فضل ہے جس کا وعدہ دیا گیا ہے یہ ضرور آئے گا اور کسی کی مجال نہیں جو اُس کو رد کر سکے یعنی آسمان پر یہ فیصلہ یافتہ امر ہے کہ یہ صورت موجودہ مقدمہ کی جس سے یاس اور نومیدی ٹپکتی ہے ایک دفعہ اُٹھا دی جائے گی اور ایک اور صورت ظاہر ہو جائے گی جو ہماری کامیابی کے لئے مفید ہے جس کا ہنوز کسی کو علم نہیں ۔ اور پھر فرمایا کہ کہ مجھے میرے خدا کی قسم ہے کہ یہی بات سچ ہے اس امر میں نہ کچھ فرق آئے گا اور نہ یہ امر پوشیدہ رہے گا اور ایک بات پیدا ہو جائے گی جو مجھے تعجب میں ڈالے گی ۔ یہ اس خدا کی وحی ہے جو بلند آسمانوں کا خدا ہے میرا رب اس صراط مستقیم کو نہیں چھوڑتا جو اپنے برگزیدہ بندوں سے