حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 234 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 234

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۳۴ حقيقة الوحى ۲۲۴ ہے اور ان دنوں میں کسی ضلع کے بندوبست میں مثل خواں ہے اور بعد اس کے میرے پر کھولا گیا کہ یہ الہام میرے بھائی کی موت کی طرف اشارہ ہے چنانچہ میرا بھائی دو تین دن کے بعد ایک نا گہانی طور پر فوت ہو گیا اور میرے اُس لڑکے کو اُس کی موت کا صدمہ پہنچا اور اس بیچ میں آکر شرمیت مذکور جو سخت متعصب آریہ ہے گواہ بن گیا اگر کہو کہ خدا کے الہام کے اُسی وقت کیوں معنے نہ کھولے گئے تو میں اس کے جواب میں کہتا ہوں کہ مقطعات قرآنی کے اب تک معنے نہیں کھولے گئے کون جانتا ہے کہ طہ کیا چیز ہے اور نے کیا چیز ہے اور (۲۳) گھیعص کیا چیز ہے۔ اور آیت سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ کی نسبت حدیث میں ہے کہ آنحضرت نے فرمایا کہ اب تک مجھے اس کے معنی معلوم نہیں اور نیز آپ نے فرمایا کہ مجھے ایک خوشہ بہشتی انگور کا دیا گیا کہ یہ ابو جہل کے لئے ہے اور میں اس کی تاویل سمجھ نہ سکا جب تک کہ عکرمہ اُس کا بیٹا مسلمان ہوا اور مجھے ہجرت کی زمین بتلائی گئی اور میں نہ سمجھ سکا کہ وہ مدینہ ہے۔ غرض ایسے اعتراض بوجہ بے خبری سنت اللہ کے دلوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ۶۲۔ باسٹھواں نشان فضل رومی کی تباہی کی نسبت پیشگوئی ہے اس کا مفصل حال میری کتابوں میں مذکور ہے۔ ۶۳۔ تریسٹھواں نشان۔ براہین احمدیہ میں میری نسبت خدا تعالیٰ کی یہ پیشگوئی ہے کہ قتل وغیرہ منصوبوں سے میں بچایا جاؤں گا چنانچہ آج تک باوجود متعدد حملوں کے خدا تعالیٰ نے دشمنوں کے شر سے مجھے بچایا۔ ۶۴۔ چوسٹھواں نشان۔ براہین احمدیہ میں یہ پیشگوئی ہے کہ جس قدر میرے پر مقدمات کئے جائیں گے مجھے فتح ہوگی ۔ چنانچہ ہر ایک مقدمہ میں مجھے فتح ہوتی رہی۔ ۶۵ پینسٹھواں نشان۔ براہین احمدیہ میں یہ پیشگوئی ہے کہ اس قدر لوگ میرے پاس آئیں گے کہ قریب ہوگا کہ میں ان کی کثرت ملاقات سے تھک جاؤں ۔ چنانچہ کئی لاکھ آدمی میرے پاس آیا۔ ۶۶ ۔ چھیاسٹھواں نشان۔ براہین احمدیہ میں اصحاب الصفہ کی نسبت پیشگوئی ہے چنانچہ کئی مخلص لوگ اپنے وطنوں سے ہجرت کر کے میرے مکان کے بعض حصوں میں مع عیال مقیم ہیں جن میں سے سب سے طه : القلم : ٢ ٣ مریم:۲۲ القمر : ۴۶