حقیقةُ الوحی — Page 235
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۳۵ حقيقة الوح اول اخویم مولوی حکیم نور دین صاحب ہیں۔ ۶۷۔ ست سٹھواں نشان۔ براہین احمدیہ میں یہ پیشگوئی ہے کہ تجھے عربی زبان میں فصاحت و بلاغت عطا کی جائے گی جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ چنانچہ اب تک کوئی مقابلہ نہ کر سکا۔ ۶۸۔ اڑسٹھواں نشان ۔ براہین احمدیہ میں شاہد نزاع کی پیشگوئی جس کا پورا ہونا براہین احمدیہ میں مفصل لکھا ہے ۔ ۶۹ ۔ انہترواں نشان - حمامة البشری میں جو کئی سال طاعون پیدا ہونے سے پہلے شائع کی تھی۔ میں نے یہ لکھا تھا کہ میں نے طاعون پھیلنے کے لئے دعا کی ہے سو وہ دعا قبول ہو کر ملک میں طاعون پھیل گئی ۔ ۷۰۔ سترواں نشان ۔ براہین احمدیہ میں باعث تکذیب طاعون پیدا ہونے کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی تھی سو پچیس برس بعد پنجاب میں طاعون پھیل گئی۔ اے۔ اکہترواں نشان جو کتاب سر الخلافہ کے صفحہ ۶۲ میں میں نے لکھا ہے یہ ہے کہ مخالفوں پر طاعون پڑنے کے لئے میں نے دعا کی تھی یعنی ایسے مخالف جن کی قسمت میں ہدایت نہیں سو اس دعا سے کئی سال بعد اس ملک میں طاعون کا غلبہ ہوا اور بعض سخت مخالف اس دنیا سے گذر گئے اور وہ دعا یہ تھی: وخذ رب من عادى الصلاح و مفسدا ونزل عليه الرجز حقا ودمر و فرج کروبی یا کریمی و نجنی ومزق خـــصـيـمـي يـا الهی و عـقـر ملا اس بارہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام ہوا تھا کلام افصحت من لدن رب کریم اور جو میں نے اب تک عربی میں کتا ہیں بنائی ہیں جن میں سے بعض نثر میں ہیں اور بعض نظم میں جس کی نظیر علماء مخالف پیش نہیں کر سکے ان کی تفصیل یہ ہے: (1) (r) سم رسالہ ملحقہ انجام آتھم صفحه ۷۳ سے صفحہ ۲۸۲ تک ، التبلیغ ملحقہ آئینہ کمالات اسلام، کرامات الصادقين ،حمامة البشرى ، ۱۰ ۱۲ سیرت الابدال، نورالحق حصہ اوّل ، نورالحق حصہ دوم ، تحفه بغداد، اعجاز ،المسيح، اتمام الحجة، حجة الله، سر الخلافه، ات الإبدال الو مواهب الرحمن، اعجاز احمدی ، خطبه الهاميه الهدى ، علامات المقربين ما ن ملحقة تذکرۃ الشہا دتین اور وہ کتابیں جو عربی میں ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۸ ۱۷ ۱۹ تالیف ہو چکی ہیں مگرا بھی شائع نہیں ہوئیں یہ ہیں ۔ ترغیب المومنین ـ لجة النور نجم الهدى منه ترجمہ: (۱) اے میرے خدا جو شخص نیک راہ اور نیک کام کا دشمن ہے اور فساد کرتا ہے اس کو پکڑ اور اس پر طاعون کا عذاب نازل کر اور اس کو ہلاک کر دے۔ (۲) اور میری بے قراریاں دور کر اور مجھے غموں سے نجات دے اے میرے کریم ۔ اور میرے دشمن کوٹکڑے ٹکڑے کر اور خاک میں ملا دے۔ یہ پیشگوئی اس وقت کی گئی تھی کہ جبکہ اس ملک کے کسی حصہ میں طاعون کا نام ونشان نہ تھا۔ دیکھو میری کتاب سرالخلافہ ۔ م منه