حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 224 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 224

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۲۴ حقيقة الوح ایک نا گہانی موت سے قصور میں گزر گئے ۔ اوّل بے ہوش رہے پھر یک دفعه غشی طاری ہوگئی۔ پھر اس نا پائدار دنیا سے کوچ کیا اور اُن کی موت اور اس الہام میں صرف بین بائیں دن کا فرق تھا۔ ۲۵۔ پچیسواں نشان - کرم دین جہلمی کے اُس مقدمہ فوجداری کی نسبت پیشگوئی ہے جو اُس نے جہلم میں مجھ پر دائر کیا تھا جس پیشگوئی کے یہ الفاظ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُک رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِی اور دوسرے الہامات بھی تھے جن میں بریت کا وعدہ تھا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے اس مقدمہ سے مجھ کو بری کر دیا۔ ۲۶۔ چھبیسواں نشان - کرم دین جہلمی کے اس مقدمہ فوجداری میں میری بریت ہے جو گورداسپور میں چند ولال اور آتما رام مجسٹریٹ کی عدالت میں میرے پر دائر تھا اور پیشگوئی میں بتلا یا گیا تھا کہ آخر بریت ہوگی ۔ چنانچہ میں بری ہوا۔ ۲۷۔ ستائیسواں نشان۔ کرم دین جہلمی کی سزایابی کی نسبت پیشگوئی ہے جس کی رو سے آخر وہ سزا پا گیا دیکھو میری کتاب مواهب الرحمان صفحه ۲۹ اسطر ۸ یہ تینوں پیشگوئیاں بڑی تفصیل کے ساتھ مواہب الرحمان میں درج ہیں اور یہ کتاب مواہب الرحمان اُس وقت تالیف ہوکر شائع کی گئی تھی جبکہ پیشگوئی کا کوئی انجام معلوم نہ تھا پیشگوئی کی عبارت یہ ہے جو کتاب موصوف میں شائع ہوئی۔ و من آياتي ما انبأنى العليم الحكيم في امر رجل لئيم ۔ وبهتانه العظيم و اوحى الى انه يريد ان يتخطف عرضك۔ ثم يجعل نفسه غرضک۔ وارانی فيه رؤيا ثلث مرات۔ وارانى ان العدوّ اعد لذالك ثلاثة حماة لتوهين و اعناتٍ ورئيـت كـأنـی احـضرت محاكمة كالماخوذين ورئيت ان اخر امری نجات بفضل ربّ العلمين۔ ولو بعد حين۔ وبُشْرتُ ان البلاء يرد على عدوى الكذاب المهين۔ فـاشـعـت كلّما رأيت والهمت قبل ظهوره في جريدة يسمّى الحكم ۲۱۵ وفى جريدة اخرى يُسمّى البدر ۔ ثم قعدت كالمنتظرين۔ وما مر على مارئيت الا سنة فاذا اظهر قدر الله على يد عدوّ مبيــن اســمــه كــرم الـديـن۔۔۔