حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 91 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 91

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۹۱ حقيقة صافيــــــاه ونــجـيـنـاه مـن الـغـم ـ تـفـردنـا بـذالك۔ فاتخذوا (۸۸) ہم نے اس سے صاف دوستی کی اور غم سے نجات دی۔ ہم اس امر میں اکیلے ہیں سو تم من مقام ابراهيم مُصلَّى - انّا انزلناه قريبا من القاديان اس ابراہیم کے مقام سے عبادت کی جگہ بناؤ یعنی اس نمونہ پر چلو ۔ ہم نے اس کو قادیان کے قریب اُتارا ہے وبالحق انزلناه وبـالـحـق نـزل - صدق الله ورسوله ۔ اور وہ عین ضرورت کے وقت اُتارا ہے اور ضرورت کے وقت اُترا ہے ۔ خدا اور اس کے رسول کی پیشگوئی پوری ہوئی وكان امر الله مفعولا - الحمد لله الذي جعلك المسيح اور خدا کا ارادہ پورا ہونا ہی تھا۔ اُس خدا کی تعریف ہے جس نے تجھے مسیح اور میں نہیں جانتا کہ پہلے وہ کشفی حالت دور ہوئی یا پہلے مرض دور ہو گئی اور لڑکا آرام سے فجر تک سویا رہا۔ اور چونکہ خدا تعالیٰ نے اپنی طرف سے یہ خاص معجزہ مجھ کو عطا فرمایا ہے اس لئے میں یقیناً کہتا ہوں کہ اس معجزہ شفاء الامراض کے بارے میں کوئی شخص روئے زمین پر میرا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اگر مقابلہ کا ارادہ کرے تو خدا اس کو شرمندہ کرے گا ۔ کیونکہ یہ خاص طور پر مجھ کو موہت الہی ہے جو معجزانہ نشان دکھلانے کے لئے عطا کی گئی ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ ہر ایک بیمارا چھا ہو جائے گا بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ اکثر بیماروں کو میرے ہاتھ پر شفا ہوگی۔ اور اگر کوئی چالا کی اور گستاخی سے اس معجزہ میں میرا مقابلہ کرے اور یہ مقابلہ ایسی صورت سے کیا جائے کہ مثلاً قرعہ اندازی سے بین بیمار میرے حوالہ کئے جائیں اور میں اس کے حوالے کئے جائیں تو خدا تعالیٰ ان بیماروں کو جو میرے حصہ میں آئیں شفایابی میں صریح طور پر فریق ثانی کے بیماروں سے زیادہ رکھے گا اور یہ نمایاں معجزہ ہوگا۔ افسوس کہ اس مختصر رسالہ میں گنجائش نہیں ورنہ نظیر کے طور پر بہت سے عجیب واقعات بیان کئے جاتے ۔منه