چشمۂ مسیحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 341 of 597

چشمۂ مسیحی — Page 341

روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۳۷ اور ہم ان یہودیوں کے ان اعتراضات کے مخالف ہیں جو آج کل شائع ہوئے ہیں مگر ہمیں یہ دکھلا نا منظور ہے کہ جس طرح یہود محض تعصب سے حضرت عیسی اور اُن کی انجیل پر حملے کرتے ہیں اسی رنگ کے حملے عیسائی قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کرتے ہیں۔ عیسائیوں کو مناسب نہ تھا کہ اس بد طریق میں یہودیوں کی پیروی کرتے لیکن یہ قاعدہ ہے کہ جب انسان سچائی اور انصاف کے رُو سے کسی مذہب پر حملہ نہیں کر سکتا تو بہتیرے ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ ناحق کی تہمتوں کے ذریعہ سے حملہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ سو اسی قسم کے صاحب بنا بیج الاسلام کے حملے ہیں۔ دنیا کی محبت سے یہ خراب عادتیں دی پیدا ہوتی ہیں ورنہ اس زمانہ میں آسمانی دین اور آسمانی مذہب صرف اسلام ہی ہے جس کی برکات تازہ بتازہ موجود ہیں۔ اور یہ اسلام کے پاک چشمہ کی ہی برکت ہے کہ وہ زندہ خدا تعالی تک پہنچاتا ہے ورنہ وہ مصنوعی خدا جو سری نگر ( محلہ خانیار ) کشمیر میں مدفون ہے وہ کسی کی دستگیری نہیں کر سکتا۔ اب ہم بریلی کے صاحب راقم کی طرف متوجہ ہو کر اپنے مختصر رسالہ کو تحریر کرتے ہیں ۔ والله الموفق الراقم میرزا غلام احمد مسیح موعود قادیانی یکم مارچ ۱۹۰۶ء