چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 59 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 59

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۵۹ چشمه معرفت دے کر پھر بے گناہ ذلیل کرنا اور رحم اور کرم سے معاملہ نہ کرنا کیا اس شخص کی عادت ہو سکتی ہے (۵۱) جس کی طبیعت غضب اور حسد اور کینہ اور بغض سے خالی ہے جب کہ مکتی پانے والے لوگ اپنے زور بازو سے مکتی حاصل کرتے ہیں نہ پر میشر کی کسی مروت اور احسان سے تو کیا روا تھا کہ ان کو مکتی خانہ سے باہر نکالا جاوے اور کون کہتا ہے کہ اُن کے محدود اعمال ہیں بلکہ موت تو ایک عارضہ تھا کہ پر میشر کی طرف سے ان کو لاحق ہو گیا ورنہ ان کا ارادہ غیر محدود اعمال کا تھا۔ پس چاہیے تھا کہ پر میشر ان کی نیت کے موافق ان کے ساتھ عمل کرتا نہ کہ وہ وجہ پیش کرتا جو کہ خود اس کے اپنے فعل سے پیدا ہوئی ہے نہ اُن کی نیت اور اختیار سے۔ افسوس وید نے ایک ایسا حلیہ پرمیشر کا دکھلایا ہے کہ گویا ہر ایک عیب اور غضب اور کینہ وری اور بے رحمی میں اس کی کوئی نظیر نہیں نہ قدرت کامل نہ رحم نہ اخلاق نہ اپنے وجود کا پتہ دے سکا کہ میں موجود ہوں کیونکہ اس کے وجود کا پتہ یا تو اس کی خالقیت سے ملتا تا مصنوع کو دیکھ کر صانع کو شناخت کیا جاتا مگر بموجب تعلیم وید کے وہ ارواح اور ذرات عالم کا پیدا کنندہ نہیں اور یا اُس کے وجود کا پتہ اس کے تازہ نشانوں اور معجزات سے ملتا سو وہ نشانوں کے دکھلانے پر قادر نہیں۔ پس در حقیقت آریوں کا ایسے پر میشر پر احسان ہے کہ باوجود یکہ اُس نے کوئی ثبوت اپنی ہستی کا نہیں دیا پھر بھی اُس کو مانتے ہیں ۔ ہم آریہ صاحبوں کو اس بات کی طرف نہایت تاکید سے توجہ دلاتے ہیں کہ وہ صرف بیہودہ گو پنڈتوں کی باتوں پر اعتماد کر کے کسی ودیا کو دید کی طرف منسوب نہ کریں موجودہ وید میں کوئی و یا نہیں نہ دین کی نہ دنیا کی ۔ جس وید نے خدا کے وجود پر ہی کوئی دلیل قائم نہیں کی اور پہلا قدم ہی اُس کا غلط نکلا اس کے دوسرے علوم و فنون تلاش کرنا صرف وقت ضائع کرنا ہے کیونکہ بموجب تعلیم دید کے پرمیشر روحوں اور ان کی طاقتوں کا پیدا کرنے والا نہیں اور ایسا ہی ذرات اور اُن کی طاقتوں کا پیدا کرنے والا نہیں تو پھر کیوں کر شناخت کیا جائے کہ پر میشر موجود بھی ہے اور یہ کہنا کہ پر میشر روحوں اور جسموں کو باہم ملاتا ہے یہ قول کوئی دلیل نہیں جو روحیں اور ذرات خود بخود ہیں وہ خود بخو دل بھی سکتے ہیں۔