چشمہٴ معرفت — Page 60
روحانی خزائن جلد ۲۳ چشمه معرفت اور پھر جس وید نے یہ خیال اپنا ظاہر کیا کہ سطح زمین کے تمام حیوانات اور آسمان کی فضا اور زمین کے اندر کے جانور اور تمام بری بحری پرند چرند خز ند اور پانی کے کیڑے جو سمندر اور دریاؤں کے ہر ایک قطرہ میں ہزار ہا ہیں یہ سب آدمی ہیں اس وید کو حق اور حکمت سے کیا تعلق ہے کیونکہ اگر یہ فرض کیا جائے کہ ان جانوروں کا کروڑم حصہ بھی کسی وقت آدمی بن کر اس زمین پر آباد ہو گا تب بھی ایسا فرض کرنا سراسر محال اور بالکل محال ہے بلکہ اگر زمین پر سے تمام سمندر اور تمام دریا اُٹھ جائیں اور تمام پہاڑ زمین سے ہموار ہو جاویں اور تمام زمین ایک صاف میدان آبادی کے لائق ہو جاوے تب بھی اگر کر ورم حصہ زمین کے جانداروں اور کیڑوں مکوڑوں کا انسان بن جائے اور ان کو زمین پر آباد کرنا چاہیں اور زمین بھی اندازہ موجودہ سے ذرا چند سے زیادہ ہو جائے پھر بھی اُن جانداروں کی بصورت آدمی بن جانے کے زمین پر گنجائش نہیں ہوسکتی۔ ہر ایک شخص جو ایک گروہ مہمانوں کا کسی گھر میں بلا نا چاہتا ہے تو اول وہ دیکھ لیتا ہے کہ وہ گھر اُن کے لئے گنجائش بھی رکھتا ہے یا نہیں ۔ پس اگر پر میشر کا فی الحقیقت یہ ارادہ تھا کہ ان تمام جانداروں کو انسان بنا کر زمین پر آباد کرے تو اس ارادہ کے مطابق زمین کو اس قدر فراخ بنانا چاہیے تھا جس میں ان تمام انسانوں کی گنجائش ہو سکتی جو کیڑوں مکوڑوں کی جونوں سے انسان کے جون میں آنے والے تھے اور صاف ظاہر ہے کہ پر میشر کا اس قدر چھوٹی زمین بنانا کہ جس میں ایک کوئیں کے کیڑے بھی اگر آدمی بنائے جائیں سانہیں سکتے ۔ اُس کا یہ فعل اس کے اس ارادہ پر دلالت کر رہا ہے کہ اُس کا منشاء ہی نہیں کہ یہ تمام کیڑے مکوڑے آدمی بن جائیں۔ ہاں اگر یہ کہو کہ پر میشر سے یہ غلطی ہوئی کہ وہ صحیح اندازہ زمین اور تمام جان داروں کا نہیں کر سکا تو ایسے جواب سے نہ وید نہ وید کا پر میشر اور نہ وید کا مذہب قائم رہ سکتا ہے۔ ایک اور وید وڈیا کا نمونہ ہم پیش کرتے ہیں اور وہ یہ کہ جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے زمین کی آبادی صرف ایک رُبع مسکون ہے جو نہایت قلیل