چشمہٴ معرفت — Page 371
روحانی خزائن جلد ۲۳ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب جائے مگر افسوس ! کہ ہمارے مخالف انکار کے جوش میں آکر انجام کار گالیوں پر اتر آتے ہیں۔ اور آر یہ صاحبان اگر ذرہ اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ اسلام پر اعتراض کرنے کا اُن پر بالکل راہ بند ہے۔ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ اسلام میں کوئی ایسا عقیدہ نہیں ہے جو ہندوؤں کے کسی فرقہ سے مطابقت اور تو ارد نہ رکھتا ہو۔ یہ تو ظاہر ہے کہ وید کی پیروی کا دعویٰ کرنے والے صرف آریہ سماج والے ہی نہیں ہیں بلکہ یہ تو ایک نیا فرقہ سمجھا جاتا ہے۔ اور پرانے فرقے جو دید پر چلنے کے مدعی ہیں جو اس ملک پنجاب اور ہندوستان میں کروڑہا پائے جاتے ہیں اُن کی طرف دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا کیا عقائد رکھتے ہیں۔ انہیں میں آتش پرست بھی پائے جاتے ہیں۔ اور انہیں میں آفتاب پرست بھی اور انہیں میں سے بت پرست بھی ہیں۔ اور وہ لوگ بھی جو ہر سال کئی لاکھ ہر دوار کے میلہ پر جمع ہوتے اور گنگا مائی سے مرادیں مانگتے ہیں۔ اور وہ بھی جو جگن ناتھ جی کا درشن کرنا اور پہیہ کے نیچے کچلے جانا اپنا فخر سمجھتے ہیں ۔ اور وہ بھی ہیں جواب تک کانگڑہ کے مندر پر جانوروں کی قربانیاں چڑھاتے ہیں۔ اور وہ بھی جو انسانی قربانی کو بھی روار کھتے ہیں اور جل پروا کی رسم کے بھی حامی ہیں۔ آخر یہ سب لوگ یہی دعوی کرتے ہیں کہ وہ وید