چشمہٴ معرفت — Page 369
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۶۹ قابل توجه ناظرین چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب ۳۵۳ اے پیارے ناظرین خدا آپ صاحبوں کے دلوں میں سچائی کا الہام کرے اور میری کوشش کو جو میں نے سراسر ہمدردی اور نیک نیتی سے کی ہے آپ لوگوں کے لئے مفید بناوے۔ آمین ! اس کتاب کا پہلا حصہ جو میری طرف سے آریہ سماج کے جلسہ میں سنایا گیا تھا۔ میں نے وہ حصہ اس کتاب کے آخر میں شامل کر دیا ہے۔ اور میں نے یہی مناسب سمجھا کہ اول اُن تمام اعتراضات کا جواب لکھوں جو نہایت بُرے پیرا یہ اور بدتہذیبی سے آریہ صاحبوں کی طرف سے ایک عام مجمع میں حاضرین کا دل دکھانے کے لئے پڑھے گئے تھے ۔ اور بعد میں کتاب کے آخر میں اپنا وہ مضمون شامل کر دوں جو میری طرف سے اس جلسہ میں پڑھا گیا تھا۔ اور اسی غرض سے میں نے اُس پہلے حصہ کی اشاعت اس وقت تک روک رکھی تھی جب تک کہ میں آریہ صاحبوں کے اعتراضات کا جواب لکھ لوں ۔ سو الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالمَنة کہ وہ جواب پورے طور پر لکھا گیا۔ اس لئے میں نے وہ مضمون جو جلسہ (۳۵۴