چشمہٴ معرفت — Page 9
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۹ چشمه معرفت بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ آریہ سماج کا جلسہ اور ان کی شرافت کا نمونہ اور اُن کے وید کی تعلیم اور ان کے وساوس کا ازالہ -0000-0000-0000 آریہ سماج لاہور کا جلسہ ۴ دسمبر ۱۹۰۷ء کے بعد جو رات تھی اس میں ختم ہو گیا ۔ جو لوگ ہمارے مضمون کے پڑھے جانے کے وقت حاضر تھے اُن کو معلوم ہوگا کہ کسی تہذیب اور نرمی اور صلح کاری کا وہ مضمون تھا اور کس ادب سے ہم نے اُن کے رشیوں اور اوتاروں اور اُن لوگوں کے نام لئے جن کی طرف وید منسوب کئے جاتے ہیں اور جو اُن کی قوم کے پیشوا اور رہبر خیال کئے جاتے ہیں لیکن بقول شخصے کہ ہر ایک برتن سے وہی ٹپکتا ہے جو اُس کے اندر ہے۔ آر یہ صاحبوں نے اپنے مضمون میں وہ گند ظاہر کیا اور اس قدر توہین اور تحقیر انبیاء علیہم السلام کی کی جو اس سے بڑھ کر متصور نہیں ہو سکتی بالخصوص ہمارے سیدو مولی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت وہ دل آزار اور گندے لفظ اور تو ہین اور تحقیر کے کلمے اور سراسر دروغ اور جھوٹی تہمتیں اور بے جا الزام جو سراسر گالیاں تھیں اس قدر