چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 224 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 224

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۲۲۴ چشمه معرفت پیدا کی گئی ۔ عورتوں سے مرد پیدا ہوا کرتے ہیں اور یہاں مرد سے عورت پیدا ہوئی اور وہ بھی صرف ایک پہلی ہے۔ خون سے گوشت اور پھر ہڈی بنتی ہے یہاں ہڈی سے گوشت بنا۔ یہ قانون قدرت کے خلاف ہے۔ جاننا چاہیے کہ اس بارے میں قرآن شریف میں یہ آیت ہے خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا ۔۔۔ يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهْتِكُمْ خَلْقَ مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظلمت ثلث الجز نمبر ۲۳ سورۃ الزمر ( ترجمہ ) خدا نے تم لوگوں کو ایک وجود سے پیدا کیا پھر اُسی وجود سے اُس کا جوڑا بنایا وہی تم کو تین اندھیروں میں تمہاری ماؤں کے پیٹ میں پیدا کرتا ہے۔ ایک قسم کی پیدائش کے بعد دوسری پیدائش سو اس آیت میں تو کہیں پہلی اور ہڈی وغیرہ کا ذکر نہیں۔ صرف اسی قدر لکھا ہے کہ ایک انسان سے دوسرے انسان کو پیدا کیا۔ ہاں یہ ذکر پایا جاتا ہے کہ خدا نے اپنا پہلا قانون بدلا دیا کیونکہ پہلے انسان نطفہ سے پیدا نہیں ہوا تھا بلکہ ایک وجود سے دوسرا وجود پیدا کیا گیا تھا تا نوعیت میں فرق نہ آوے اور پھر بعد میں یہ دوسرا قانون قدرت شروع ہوا کہ انسان نطفہ سے پیدا ہونے لگے اور محل اعتراض نہیں کہ خدا نے پہلا قانون قدرت کیوں منسوخ کر دیا کیونکہ خدا اپنے قانون کو اس لئے منسوخ کرتا ہے کہ تا اُس کی انواع و اقسام کی قدرتیں ظاہر ہوں۔ ممدوحہ بالا آیت کے ایک یہ بھی معنے ہیں کہ کئی قسم کی پیدائش کے بعد رحم کے اندر پورا انسان بنتا ہے اور تین اندھیر میں اس کی پیدائش ہوتی ہے (۱) پیٹ (۲) رحم (۳) جھلی جس کے اندر بچہ پیدا ہوتا ہے۔ اور یا در ہے کہ پہلی اور ہڈی سے خدا کی کتابوں میں قریبی رشتہ بھی مراد لئے گئے ہیں اس جگہ یہ ثبوت ملتا ہے کہ خدا کا یہ قانون قدرت ہے کہ بعض امور کومنسوخ کر کے دوسرے امور پیدا کرتا ہے پس جو لوگ تنسیخ کے منکر ہیں ان کو غور کرنی چاہیے۔ منہ الزمر: