چشمہٴ معرفت — Page 148
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۱۴۸ چشمه معرفت بدعقیدگی اور بدعملی کے بارے میں مکمل ہدایتیں پیش کر کے فرمایا کہ : - اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ لے یعنی آج میں نے تمہارا دین کامل مکمل کر دیا مگر کسی پہلے زمانہ میں جس میں ابھی طوفان ضلالت بھی جوش میں نہیں آیا تھا مکمل کتاب کیونکر انسانوں کو مل سکتی ہے۔ ماسوا اس کے یہ سراسر جھوٹ ہے کہ وید ابتدائے زمانہ کی کتاب ہے جو شخص صرف رگ وید کے پہلے حصہ کو اوّل سے آخر تک پڑھے تو اس کو معلوم ہو جائے گا کہ جابجا وید خود اس بات کا اقراری ہے کہ وہ پہلے زمانہ کی ہرگز کتاب نہیں ہے یہ رگ وید اردو میں بمقام دہلی چھپ چکا ہے اور انگریزی میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے اور ہر ایک شخص خواہ انگریزی خوان ہے یا اُردو خوان بآسانی اس کو پڑھ سکتا ہے۔ دوسری نشانی الہامی کتاب کی مضمون پڑھنے والے نے یہ بیان کی کہ وہ خلاف قانون قدرت نہ ہو مگر یہ نشانی بھی وید میں ہر گز پائی نہیں جاتی۔ ہم وید کی تعلیمات کے بارے میں ذیل میں چند نمونے لکھتے ہیں ناظرین خود سمجھ لیں کہ جس وید میں ایسے ایسے بیان ہیں کیا وہ خدا کے قانون قدرت کے مطابق ہے چنانچہ رگوید میں ایک یہ شرقی ہے۔ اے اندر کو سیکارشی کے پوتر جلد آ * اور مجھ رشی کو مالدار کر دے۔ اس فقرہ کی شرح میں دید کے بھاشی کا روں نے لکھا ہے کہ کوسیکا کا بیٹا ویشوا متر تھا پھر اندر اس کا بیٹا کیونکر بن گیا۔ اس کی وجہ سیانا وید کا بھا شیکا ر وہ قصہ بیان کرتا ہے جو وید کے تمہ انوکر امیت کا میں درج ہے اور وہ یہ ہے کہ کو سید کا اثر تھا کے پوتر نے یہ دل میں خواہش کر کے کہ اندر کی توجہ سے میرے گھر میں بیٹا ہوا تپ جپ اختیار کیا تھا جس آپ کے جلدو میں خود اندر ہی نے اس کے گھر میں جنم لے لیا اور چونکہ اندر بموجب عقاید آریہ سماج والوں کے پرمیشر کا نام ہے اس سے ۱۳ معلوم ہوا کہ خود پر میشر کو سیکا رشی کی بیوی کے رحم میں داخل ہو گیا تھا اور پیدا ہونے کے بعد بعض جگہ اس سے پہلے بجائے کو سی کارشی کے کشتیا لکھا گیا ہے اور یہ سہو کا تب ہے پس گذشتہ مقامات میں جہاں اُس قصہ کے متعلق جو او پر لکھا گیا ہے کشلیا کا لفظ ہو اس کو کو سی کا سمجھ لینا چاہیے۔ منہ المائدة :