براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 461
معرفت الہیہ کاملہ مکالمہ و مخاطبہ الٰہیہ سے ہی حاصل ہو سکتی ہے ۳۰۷ ایمان کا قوی ہونا یا اعمال صالحہ بجا لانا اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق قدم اٹھانا یہ تمام باتیں معرفت کاملہ کا نتیجہ ہیں ۳۰۱ موجودہ مسلمانوں کو شہودی طور پر ایک ذرہ معرفت حاصل نہیں ۶۸ آریوں کو خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل نہیں ۳۸ مغرب اہل مغرب کی روحانی حالت ۱۲۰ مسیح موعود اہل مغرب کی اصلاح کے لئے کمر باندھے گا ۱۲۰ مومن مومن وہ ہیں جو اپنی امانتوں اور عہدوں کی رعایت رکھتے ہیں ۲۴۰ مومن وہ ہیں جو اپنے نفس کو بخل سے پاک کرنے کے لئے اپنا عزیز مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ۲۰۵ مومن اپنے معاملات میں خواہ خدا کے ساتھ ہوں خواہ مخلوق کے ساتھ بے قید اور خلیع الرسن نہیں ہوتے ۲۰۸ مومن طبعاً تمام لغویات سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں ۱۹۹، ۲۰۲ مومن کامل اپنی ذات میں غیب الغیب اور وراء الوراء ہوتا ہے۔دنیا اس کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتی ۲۴۲ ہر ایک مومن کو فرقان عطا ہوتا ہے یعنی امتیازی نشان جس سے وہ شناخت کیا جاتا ہے ۶۳ اگر ایک طرف تمام دنیا ہو اور ایک طرف مومن کامل تو آخر غلبہ اسی کو ہوتا ہے ۲۴۳ مومن کا موت کے بعد رفع روحانی ضروری ہے ۵۵ مومنین آزمائے جاتے ہیں ۹۷ ن نبوت انبیاء کے اسرار میں دخل دینا ایک بے جا دخل ہے ۳۵۰ عربی اور عبرانی میں نبی کے معنے صرف پیشگوئی کرنے والے کے ہیں جو خدا تعالیٰ سے الہام پا کر پیشگوئی کرے ۳۱۵، ۳۵۲ نبی کے معنے صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو اور شرف مکالمہ و مخاطبہ الٰہیہ سے مشرف ہو ۳۰۶ شریعت کا لانا نبی کے لئے ضروری نہیں اور نہ ضروری ہے کہ وہ صاحب شریعت کا متبع نہ ہو ۳۰۶ قرآن کریم سے ثابت ہے کہ ہر ایک نبی آنحضرت ﷺ کی امت میں داخل ہے ۳۵۰ انبیاء علیہم السلام کی نسبت یہ بھی ایک سنت اللہ ہے کہ وہ اپنے ملک سے ہجرت کرتے ہیں ۳۵۰ح خدا تعالیٰ کے حضور اپنے تئیں قصوروار ٹھہرانا نبیوں کی سنت ہے ۲۶۹ح کوئی نبی آج تک نہ کبھی مع جسم عنصری آسمان پر گیا اور نہ واپس آیا ۴۰۶ ہر نبی کی کوئی نہ کوئی پیشگوئی کافروں پر مشتبہ رہی ہے ۳۰۵ کوئی نبی دنیا میں ایسا نہیں گزرا جس نے اپنی کسی پیشگوئی کے معنے کرنے میں کبھی غلطی نہ کھائی ہو ۲۴۷ انبیاء علیہم السلام سے بے شک غلطی ہو سکتی ہے مگر وہ ہمیشہ غلطی پر قائم نہیں رکھے جاتے ۲۸۰ نبی برحق کی حقانیت کے لئے ایمان لانے والوں کی کثرت شرط نہیں ، ہاں دلائل قاطعہ سے اتمام حجت شرط ہے ۳۵۸ ہر نبی کی یہ مراد تھی کہ تمام کفار ان کے زمانہ کے مسلمان ہو جائیں مگر یہ مراد ان کی پوری نہ ہوئی ۲۲۶ پوری ترقی دین کی کسی نبی کی حین حیات میں نہیں ہوئی بلکہ انبیاء کا یہ کام تھا کہ انہوں نے ترقی کا کسی قدر نمونہ دکھلایا اور پھر بعد میں ان کی ترقیاں ظہور میں آئیں ۶۳۵