براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 432
۴ صفحه ۲۲۵ ۔ اے چینی منقش کپڑے کے مصور ! جا اس کی خوبصورت شکل دیکھ یا ویسی ہی تصویر بنایا مصوری سے توبہ کرلے صفحه ۲۳۲ ۔ اس کی مہربانیاں طالبوں کو نہیں چھوڑ تھیں۔ کوئی تیرے معاملہ میں نقصان نہیں اٹھاتا ۔ جس نے اس کی راہ ڈھونڈی اس نے پالیا۔ وہ چہرہ نورانی ہو گیا جس نے تجھ سے سرکشی نہ کی صفحه ۲۳۵ ۔ وہ واعظ جو محراب و منبر پر دکھائی دیتے ہیں جب خلوت میں جاتے ہیں تو اس کے الٹ کام کرتے ہیں صفحه ۲۳۹ ۔ فرشتے اس امانت کا بوجھ نہ اٹھا سکے آخر قرعہ فال مجھے دیوانہ کے نام ہی نکلا صفحه ۲۵۲ ۔ ایک شخص ٹہنی کے سرے پر بیٹھا اس کی جڑھ کاٹ رہا تھا صفحه ۲۶۸ ۔ ایک ہی لفظ کافی ہے اگر کوئی گھر میں ہو صفحه ۲۷۱ ۔ انہوں نے رات اتنا چلایا کہ گھوڑا ہی مر گیا اور صبح کے وقت چلاتے ہیں کہ پیچھے رہ گئے ہیں صفحه ۲۸۵ ۔ تیرے عقیدوں نے دین اسلام کی ترو تازگی مٹادی، دشمن خوش ہیں اور دوست ناراض صفحه ۳۰۴ ۔ نالایق لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تو عیسی کیونکر ہو گیا مجھ سے اُن کا جواب سن جو یہ ہے کہ اے حاسد قوم ۔ چونکہ قرآن میں تمہارا نام یہودی رکھا گیا ہے اس لئے خدا نے مجھے یہودیوں کے لئے عیسی بنادیا ورنہ در اصل تم ان یہودیوں کے تختم سے نہیں اور میں بھی جسمانی طور پر ابن مریم نہیں ہوں ۔ اگر تم نہ ہوتے تو ہمارا نشان بھی نہ ہوتا صرف تمہاری وجہ سے میرا ظہور ہوا۔ پھر غل مچانے سے کیا فائدہ؟